خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 324
خطبات مسرور جلد پنجم 324 خطبه جمعه 03 اگست 2007 ء شمار خطوط جہاں ایم ٹی اے کو آ رہے ہیں وہاں مجھے بھی براہ راست خطوط آ رہے ہیں۔دنیا میں پھیلے ہوئے احمدی جذبات سے مغلوب ہیں اور شکر گزاری کے جذبات سے بھرے پڑے ہیں۔خاص طور پر پاکستان سے بیشمار خطوط آئے ہیں کہ ہم ان کا رکنان کے لئے دعا گو ہیں جنہوں نے ہمیں بھی اس روحانی مائدے کے فیض سے محروم نہیں رکھا۔اور ان کارکنوں کا یہ حال تھا کہ انہوں نے براہ راست پروگرام پہنچانے کے لئے بے تحاشا کام کیا اور انتھک محنت کی۔لوگوں کا بھی یہی اظہار ہے کہ بعض دفعہ ہمیں لگتا تھا کہ ہم جلسہ گاہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔پس یہ ایم ٹی اے کے کارکنان بھی جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کے شکریہ کے مستحق ہیں۔بعض کا رکن تو مجھے پتہ لگا ہے کئی دنوں سے جاگنے کی وجہ سے کیونکہ سارے نظام کو اس جنگل میں سیٹ کرنا، اس پر وقت لگتا ہے تا کہ بہترین لائیو (Live) پروگرام دنیا کو دکھایا جا سکے۔تو انہوں نے کئی دن پہلے سے ہی محنت شروع کر دی تھی۔تو ان میں سے بعض لوگ جاگنے کی وجہ سے اتنے نڈھال ہو گئے تھے اور بعض کی تھکاوٹ کی وجہ سے، نیند کے غلبہ کی وجہ سے بہت بری حالت تھی ایسے بھی تھے جو کیچڑ میں گر گئے اور پتہ نہیں چلا کہ گرے ہیں اور وہیں کیچڑ میں پڑے سو گئے۔تھوڑی دیر کے بعد ساتھیوں نے دیکھا تو زمین پر گرا پڑا ہے۔اٹھا کر لائے پوچھا کیا ہوا ہے؟ کہ میں تو فلاں کام کے لئے نکلا تھا۔یہ مجھے نہیں پتہ کہ پیر پھسلا ہے یا نیند کے غلبہ کی وجہ سے گرا ہوں مجھے تو بہر حال پتہ نہیں لگا۔لیکن وہاں جب گرے تو وہیں پڑے پڑے کھلے موسم میں سوئے ہوئے ہیں۔کیا یہ نمونے کسی دنیاوی مقصد کے لئے دکھائے جاتے ہیں۔پس ایم ٹی اے کے کارکنان کے لئے بھی بہت دعائیں کریں اور یہی ان کی شکر گزاری ہے۔اکثریت ان میں سے والنٹیئرز کی ہے۔جیسا کہ میں نے یوگنڈا کے غیر از جماعت وزیر صاحب جو مہمان آئے ہوئے تھے کی مثال دی ہے اسی طرح بعض پروفیسر اور افسران دوسرے ممالک سے بھی آئے ہوئے تھے جو احمدی نہیں ہیں۔کرغیزستان، قزاقستان نائیجیریا ، مراکش اور دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے تھے۔تو سب سے میں نے ملاقات میں ان کے تاثرات پوچھے تھے ، ہر ایک جلسے کے انتظام اور پروگرام سے بہت متاثر ہوا ہے اور یہی کہا ہے کہ جو اسلام تم پیش کرتے ہو حقیقت میں یہی اسلام ہے۔ایک پروفیسر کرغیزستان کے تھے ، ان کا یہ تاثر تھا کہ اس موسم نے تم لوگوں کو کیا ڈسٹرب کرنا ہے۔اگر تم ان لوگوں کو کہو کہ مارکی کی بجائے باہر جا کر کیچڑ میں سجدہ کریں تو یہ سب لوگ باہر جا کر کیچڑ میں بھی سجدے کریں گے اور نمازیں پڑھیں گے ان کو کسی چیز کی پرواہ نہیں۔یہ چیز ایسی ہے جس نے مجھے بہت متاثر کیا۔( میرا خیال ہے کہ کرغیزستان کے نہیں بلکہ کسی اور ملک کے تھے ) بہر حال یہ ان کا تاثر تھا۔پس یہ باتیں ہمیں شکر گزاری میں بڑھاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسی