خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 156
156 خطبہ جمعہ 13 اپریل 2007 ء خطبات مسرور جلد پنجم ہیں جو احمدیوں کے مخالف تھے، انہوں نے ان کو شہید کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ملک کے لوگوں کو بلکہ حکومت کو بھی عقل دے کہ جہاں ایسے قانون چل رہے ہیں جس میں کوئی انصاف نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو وہاں کے احمدیوں کے حقوق کی بھی ، جو ان کے شہری ہیں ، حفاظت کرنے کی توفیق عطا کرے ورنہ اللہ تعالیٰ بھی ایک حد تک ڈھیل دیتا ہے۔دوسری افسوسناک اطلاع ہے مکرم قریشی محمود الحسن صاحب لمبے عرصے تک نائب امیر جماعت سرگودھا رہے ہیں ان کی عمر 92 سال تھی۔یہ گزشتہ دنوں فوت ہو گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔انہوں نے بھی کافی لمبا عرصہ مختلف عہدوں پر جماعت کی خدمت کی۔سرگودھا میں رہے۔حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے ساتھ انہوں نے کافی لمبا کام کیا ہے۔موصی تھے اور بہشتی مقبرہ میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو اور اسی طرح سیال صاحب کے پسماندگان کو صبر کی تو فیق عطا فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ میں ہر دو کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 4 تا 10 مئی 2007ء ص 5 تا 8 )