خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 444
444 خطبہ جمعہ 02 / نومبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم آنحضرت ﷺ نے فرمائی تھی۔یہ دلیل ہے اس بات کی کہ آپ کے بعد نظام خلافت یقینا سچا اور راشد نظام ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د تمام دنیا کو آنحضرت ﷺ کی غلامی میں لانے کا کام کیا ہے اور خلافت احمدیہ کا نظام بھی اسی اہم کام کے لئے قائم کیا گیا ہے۔آنحضرت ﷺ کی غلامی میں آنے کا مطلب ہے کہ خدائے واحد دیگانہ کی عبادت اور اس کے احکامات کی تعمیل۔پس یہ خلافت احمد یہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت اصل میں آنحضرت ﷺ اور خدا تعالیٰ سے محبت کی ہی کڑیاں ہیں۔آج دنیا میں ان محبت کرنے والوں میں جو وحدانیت نظر آ رہی ہے ، وہ خدا تعالیٰ کی محبت کے راستے تلاش کرنے کے لئے ہے۔آج دنیا کے 190 ممالک کے مختلف نسلوں اور رنگوں اور زبانوں کے بولنے والوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے اور آپ کے بعد خلافت کے لئے جو محبت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں اللہ تعالیٰ کا ایک زبر دست تائیدی نشان ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف رنگوں اور زبانوں کو ایک نشان بتایا ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے کہ وَمِنْ ايته خَلْقُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَالْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لایتِ لِلْعَلِمِينَ - (الروم : 23) یعنی اس کے نشانوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف بھی ہے۔اس میں تمام جاننے والوں کے لئے بڑے نشان ہیں۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام سن کر مختلف مذاہب، رنگ نسل اور زبانوں کے اختلاف کے باوجود آپ کے ہاتھ پر سعید فطرت لوگ جمع ہورہے ہیں اور آپ کے ہاتھ پر یہ جمع ہونا اور پھر آپ کے بعد اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے جو نظام خلافت جاری ہے اس کے ساتھ محبت کا یہ تعلق بھی اللہ تعالیٰ کے ان تائیدی نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے تھے یہ ان وعدوں کے پورا ہونے کے نشانات میں سے نشان ہے۔گزشتہ خطبے میں میں نے اپنے آپریشن کا بتایا تھا تو دنیا کے مختلف کونوں کے رہنے والوں نے جس محبت اور پیار کا اظہار کیا اس نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیاری جماعت سے پیار میں کئی گنا بڑھا دیا۔عجیب عجیب اظہار تھے جو احمدیوں نے کئے تھے۔کوئی کہ رہاتھا کہ اگر پتے بدلے جاسکتے ہیں تو میر اپتہ حاضر ہے۔کوئی کسی طرح محبت کا اظہار کر رہا تھا، کوئی کسی طرح کبھی یہ خط آ رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کی غلامی میں ایسی جماعت پیدا کر دی ہے جو ایک جسم کی طرح ہے اور خلافت تو اس میں دل کی حیثیت رکھتی ہے۔اگر عام مسلمان کو تکلیف ہو تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ ایسا محسوس کرو جیسا اپنے جسم کے کسی عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو اگر دل کو تکلیف ہو جائے تو کیا حال ہوتا ہے، یہ ان کی دلیل تھی۔جذبات سے مغلوب خطوط تھے۔گو کہ یہ پتہ کا جو آپریشن ہے بڑا معمولی سا آپریشن ہے اور نئے طریق کار سے اگر آپریشن کے دوران یا بعد میں کوئی