خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 440 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 440

440 خطبہ جمعہ 26 اکتوبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم پر غور کرو کہ یہ بھی حکمت سے خالی نہیں اور حکیم خدا کی طرف سے ہے، عزیز خدا کی طرف سے ہے جس نے انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ عطا فرمانا ہے۔اللہ مسلمانوں کو سمجھنے کی توفیق دے اور ہمیں خدا تعالیٰ کے پیغام کو دنیا میں حقیقی طور پر پہنچانے کی توفیق دے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے دین کے غلبہ کے دن دیکھنے والے ہوں۔اس وقت میں ایک دعا کے لئے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے مجھے پٹنہ کی تکلیف تھی ، ڈاکٹروں نے چیک وغیرہ کیا ہے۔پہلے تو سنا کرتے تھے ، اردو میں محاورہ تھا علاج دنداں اخراج دنداں لیکن اب ڈاکٹروں نے یہ محاورہ بنا دیا ہے کہ علاج پتہ ، اخراج پینہ۔ڈاکٹروں کا آپریشن کا مشورہ ہے۔اگلے ہفتہ میں انشاء اللہ آپریشن ہو گا۔تو یہ دعا کریں کہ جو زندگی ہے اللہ تعالیٰ فعال زندگی دے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلنے والی زندگی دے اور خود اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 6 تا 22 نومبر 2007ء ص 5 تا 8 )