خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 421 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 421

421 خطبہ جمعہ 12 اکتوبر 2007ء خطبات مسر در جلد پنجم کی ہے۔تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدے پورے کرنے کی ان دنوں احمدی بہت کوشش کرتے ہیں تو ان تمام اعمال اور ان نیکیوں کو اس جمعہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔اے اللہ ! ہمیں اب ان عبادتوں ، ان دعاؤں ان نیکیوں ، ان حقوق کی ادائیگیوں میں ہمیشہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرما۔ہمارا آئندہ ہر کام اور ہر عمل تیری رضا کا حصول ہو جائے جس کی برکات سے تو ہمیشہ ہمیں متمتع فرماتا ہے۔ہمیں ان انقلابات کے نظارے دکھانا جن کا وعدہ تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کیا ہے۔اپنے پیار کرنے والے اللہ سے ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ دعا ئیں جب ہر ایک احمدی کے دل سے آج کے دن یکجائی صورت میں ابل کر نکلیں گی تو ہر دل سے نکلی ہوئی دعا کا یہ سوتا لاکھوں کروڑوں سوتوں کی صورت میں جمع ہو کر اس تیز بہاؤ والے دریا کی صورت اختیار کر لے گا جس کے سامنے آیا ہوا ہر گند صاف ہو جاتا ہے۔ایک دوسرے کی دعاؤں کی مدد سے ہمارے دلوں کے میل اسی طرح دھلتے چلے جائیں۔پس آج کی دعاؤں کو اس شفاف پانی کے دھارے کی صورت بنادیں، یہ شفاف پانی کا دھارا جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے بنایا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے ہی بنتا ہے اور بنے گا اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے فیض پاتے ہوئے ہمارے دلوں کی کدورتوں اور میلوں کو مزید دھوتا چلا جائے گا اور ہم نیکیوں پر دوام اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مزید رضا اور اس کا قرب پانے والے بنتے چلے جائیں اور قبولیت دعا کے نظاروں کو دیکھنے والے ہوں۔دلوں کی پاکیز گیوں کو دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے پیار کو دیکھنے والے ہوں۔دشمن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے والے ہوں اور اپنے آخری مقصد یعنی اللہ تعالیٰ کی حکومت اپنے دلوں میں بھی اور دنیا کے دلوں میں بھی قائم کرنے والے ہوں۔اللہ کے پیارے رسول ﷺ کے دین کا جھنڈا جو اس زمانے میں مسیح موعود کے سپرد کیا گیا ہے اسے اس جمعہ کی برکات سے تمام دنیا میں لہراتا ہوا دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو پورا ہوتا ہوا دیکھیں کہ دین واحد پر اس مسیح موعود نے اب جمع کرنا ہے۔پس یہ جمعہ جو دائمی برکات کا حامل ہے اور برکات سے فیضیاب کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اسے دیکھنے اور پانے کی توفیق عطا فرمائے۔بعید نہیں کہ ہماری دعاؤں کے دوران اس وقت بھی ہمیں وہ گھڑی میسر آ گئی ہو جو قبولیت دعا کی گھڑی ہوتی ہے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔رمضان کے آخری دن میں خاص طور پر ہر بیمار، مجبور ، ضرورتمند کو اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔تمام دین کی خدمت کرنے والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔تمام واقفین زندگی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔وہ بچے جن کے والدین نے ، بچوں نے خود اپنے آپ کو وقف کیا ہے ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنے عہد نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔مالی قربانی کرنے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔امت مسلمہ کو اپنی