خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 410
خطبات مسرور جلد پنجم 410 خطبه جمعه 05 اکتوبر 2007ء والسلام نے لکھا ہے کہ آپ کا زمانہ تو آپ کی بعثت سے شروع ہو کر اب قیامت تک پر حاوی ہے۔پس یہ ہمارا زمانہ بھی آنحضرت ﷺ کا زمانہ ہی ہے۔پس ہم تو اگر اپنی کوشش کریں گے اور ان کوششوں اور دعاؤں سے اپنے آپ کو اور انسانیت کو زندہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کوئی کامیابی دیکھنے والے ہوں گے تو وہ ہماری کسی بڑائی یا ہماری دعاؤں یا کسی کام کا اثر نہیں ہو گا بلکہ آقا وغلام سے اللہ کے کئے گئے وعدوں کی وجہ سے ہوگا۔ہماری دعائیں اگر بار آور ہوں گی تو اللہ تعالیٰ کے اپنے محبوب اور اس کے عاشق صادق سے کئے گئے وعدے کے مطابق ہوں گی اور پھر اس باران رحمت سے ہم بھی فیضیاب ہو رہے ہوں گے۔پس ان بقیہ دنوں میں غلبہ اسلام کے لئے مسلم امہ کی روحانی زندگی کے لئے ، اور ان کے روحانی زندگی سے بھر پور مقام حاصل کرنے کے لئے، اپنی روحانیت کے لئے اور اپنی زندگیوں کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے ہر احمدی کو بہت دعائیں کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 126اکتوبر تا 1 نومبر 2007ء ص 5 تا 8 )