خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 407 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 407

407 خطبه جمعه 05 اکتوبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم سکتیں۔کئی بیعتیں ہر سال ہوتی ہیں۔کئی نیک فطرت حضرت مسیح موعود کی سچائی کا اعلان کرتے ہیں اور ان تک حضرت مسیح موعود کے اس پیغام کو پہنچانے کے لئے کوئی انسانی کوشش نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ خود اُن کے دلوں کے دروازے کھولتا ہے اللہ تعالیٰ خود ان پر اپنے محبوب ﷺ کے عاشق صادق کی سچائی ظاہر کرتا ہے۔ابھی گزشتہ دنوں عرب کے ایک ملک سے ایک رپورٹ آئی تھی۔مصلحتنا بعض نام میں نہیں پڑھوں گا۔لکھنے والے لکھتے ہیں کہ میں ان دنوں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و نصرت کے بڑے واضح نشانات مشاہدہ کر رہا ہوں اور سعید فطرت لوگوں سے رابطہ ہو رہا ہے۔کہتے ہیں کہ چند دن قبل ایک دوست نے ایم ٹی اے کے سٹوڈیو میں رابطہ کیا اور وہاں سے ان دوست کا پتہ کیا اور پھر ان کے ساتھ رابطہ کیا تو رابطہ کرنے والے صاحب کے بارے میں یہ رپورٹ دینے والے لکھتے ہیں کہ یہ صاحب ایک سادہ طبیعت کے آدمی ہیں اور صوفیاء میں سے ہیں۔انہوں نے خواب میں دیکھا کہ انڈیا کے ایک گاؤں میں ہیں اور کچھ شریر لوگ ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لاتے ہیں اور ان کے سینے میں داخل ہو جاتے ہیں اور حضور کی وہی صورت تھی جو انہوں نے بعد میں دیکھی۔اس کے علاوہ کئی دفعہ حضور کی خواب میں زیارت کر چکے ہیں اور ابھی چند دن قبل انہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت ﷺ کی شکل مبارک کے بالکل مطابق دیکھا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ مجھے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے اور یہ دوست جنہوں نے لکھا ہے ، کہتے ہیں کہ جب میں نے کسی بات کی وضاحت کرنی چاہی تو انہوں نے مجھے روک دیا کہ ایمان میرے دل میں گڑ چکا ہے، مجھے اب کسی قسم کی دلیل کی ضرورت نہیں ہے۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ دو دن قبل ایک نوجوان نے فون کیا اور وقت مانگا۔چنانچہ یہی صاحب جنہوں نے بیعت کی ہے، کہتے ہیں ایک اور پرانے احمدی کے ساتھ میں ان سے بات کرنے گیا تو اس نو جوان کے والد صاحب بھی وہاں تھے جو صوفیاء کی جماعت سے منسلک ہیں اور جب باپ سے بات شروع ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ 20 سال قبل انہوں نے خواب میں آنحضرت ﷺ کی تصویر ایک دیوار پر ٹنکی دیکھی تھی اور اب جب ایم ٹی اے کے سٹوڈیو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھی تو ہو بہو وہی تصویر ہے۔تو یہ ہے عاشق صادق اور غلام صادق کی نشانی۔کہتے ہیں کہ ہو بہو وہی تصویر ہے جو میں نے 20 سال قبل دیکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ جماعتی عقائد سے متفق ہیں اور بتایا کہ ایک دفعہ وہ کسی کا ڈش انٹینا سیٹ کر رہے تھے اور چینل سیٹ کرتے ہوئے جو پہلی تصویر انہیں نظر آئی وہ اس خط لکھنے والے کی تھی۔ہمارے عربی پروگراموں میں بھی آتے ہیں، تو انہوں نے سمجھا تھا کہ انہیں میرے ذریعہ سے پیغام پہنچے گا ، پھر انہوں نے بیعت کر لی۔پھر کہتے ہیں اس ملاقات کے دوران ہی ایک فون آیا۔ایک صاحب نے ٹیلیفون ڈائریکٹری سے ان کے گھر کا فون نمبر لیا اور گھر سے موبائل نمبر لیا، یہ گھر پہ نہیں تھے۔پھر