خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 372
خطبات مسرور جلد پنجم 372 خطبہ جمعہ 7 ستمبر 2007 ء اپنے معاشرے کوٹھکرا کر واحد دیگا نہ خدا سے پیاراور صدق و وفا کا زندہ تعلق قائم کر لیا ہے۔پس جلسہ کی یہ بھی برکات ہیں اور یہ برکات ہمیں تبھی فائدہ دیں گی جب ہم ہمیشہ شکر گزاری کرتے چلے جائیں گے، ہمیشہ اپنے عہد بیعت میں مضبوطی پیدا کرتے چلے جائیں گے، ہمیشہ شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے کامل فرمانبردار بنتے چلے جائیں گے۔اور تبھی ہر فرد جماعت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کا ایک مفید رکن بنے والا کہلا سکے گا، جب ان باتوں پر عمل ہوگا ورنہ ایک خشک ٹہنی کی طرح ہو گا جو بے فائدہ ہے جو جلانے کے کام آتی ہے۔تو ہر احمدی کو خشک ٹہنی بنے کی بجائے سرسبز اور ثمر آور شاخ بننے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا صحیح عبد بنتے ہوئے اور اس کا شکر گزار بنتے ہوئے ان برکات سے فائدہ اٹھانے والا بننا چاہئے جن کے حصول کے لئے یہ جلسہ منعقد کیا جاتا ہے اور جس مقصد کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے جاری فرمائے تھے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورمحه 28 ستمبر تا 4 اکتوبر 2007 ء ص 5 تا 8 |