خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 353 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 353

خطبات مسرور جلد پنجم 353 خطبہ جمعہ 31 راگست 2007 ء متعین فرمائی ہیں اور جن پر چل کر آنحضرت ﷺ نے ہمیں دکھایا اور جن کا اس زمانے میں اعلیٰ ترین نمونہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قائم فرمایا اور اپنی جماعت سے اس تقویٰ کے معیار کے حاصل کرنے کی توقع کی ہے۔پس جلسہ میں شامل ہونے والے ہر احمدی کو اس مقصد کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے جلسہ میں شامل ہونے والے ہر احمدی کے لئے یہ موقع میسر فرمایا ہے تا کہ پاکیزہ ماحول کے زیر اثر زیادہ تیزی سے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ تو حیلہ نکالا ہے، یہ تو ایک ذریعہ ہے، ایک بہانہ ہے کہ تقویٰ میں جلد سے جلد ترقی ہو، تمہارے لئے تربیت کا ایک ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ورنہ صرف یہی نہیں کہ جو جلسہ میں شامل ہوں انہوں نے ہی اپنے معیار اونچے کرنے ہیں۔ہر وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل ہوا ہے، اس وقت آپ کی بیعت کے مقصد کو پورا کرنے والا ہوگا جب اپنے تقویٰ کے معیار بڑھائے گا۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں ” خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو بنانا چاہا ہے تو اس سے یہی غرض رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت جود نیا سے مفقود ہوگئی تھی اور وہ حقیقی تقوی وطہارت جو اس زمانے میں پائی نہیں جاتی تھی اسے دوبارہ قائم کرے“۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 214-213 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں سوائے وے تمام لوگو! جو اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو ، آسمان پر تم اس وقت میری جماعت شمار کئے جاؤ گے جب بچ بچ تقویٰ کی راہوں پر قدم ما رو گئے۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15) پھر ایک جگہ آپ نے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے اور توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہماری جماعت ' تقویٰ سے کام لے اور اولیاء بننے کی کوشش کرئے“۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 581 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں ”خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اسی کی تو حید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف و احسان تم پر ظاہر کرئے“۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان ارشادات کو ہمیشہ ہر احمدی کو اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے اور خاص طور پر آپ جو اس جلسے میں اپنی روحانیت کی ترقی کے لئے شامل ہورہے ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ یہی مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے اور اس نیت سے ہر احمدی کو جلسوں میں شامل ہونا چاہئے۔تقویٰ میں ترقی کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ ماحول میسر کر کے مہیا فرمایا ہے۔تقویٰ میں ترقی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جیسا کہ ان چند مختصر اقتباسات میں جومیں نے پیش کئے ہم نے دیکھا