خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 17
17 خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء خطبات مسرور جلد پنجم کراچی دوم ہے اور ربوہ سوئم ہے۔اس کے بعد اضلاع میں راولپنڈی اول ہے۔پھر سیالکوٹ ، اسلام آباد فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میر پور خاص، سرگودھا ، گجرات اور بہاولنگر۔اور دفتر اطفال میں اڈل لاہور ہے دوم کراچی، سوئم ربوہ کی پوزیشن ہے۔اور اضلاع میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، شیخو پوره ، فیصل آباد، میر پور خاص، سرگودھا، گجرات اور بہاولنگر۔تقریباً وہی پوزیشن ہے۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو جنہوں نے اللہ کے دین کی خاطر اپنی ضرورتوں کو قربان کیا اور مالی قربانی کی بہترین جزا دے اور ان کے اموال ونفوس میں برکت دے۔دینی ضرورتوں میں تو وسعت پیدا ہوتی رہے گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ یہ ضرورتیں پوری کرتا رہے گا لیکن ہر احمدی ہمیشہ یادر کھے کہ وہ اللہ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے اس کی خاطر مالی قربانیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے۔جماعت میں مختلف منصوبے ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔یہ نہیں کہ ایک طرف قربانی دی تو دوسری طرف قربانی کے لئے تھک کر بیٹھ گئے۔ہمیشہ یادرکھیں جہاں بیٹھے وہاں پھر کمزوریوں پر کمزوریاں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔اس لئے کبھی اس سوچ کو ذہن میں نہ آنے دیں کہ فلاں جگہ قربانی کر دی تو کافی ہے۔اگلے جہان میں کام آنے والا بہترین مال وہ ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا گیا ہو۔آج کل جماعتوں میں، دنیا میں ہر جگہ مسجدوں کی تعمیر کی طرف بہت توجہ ہو رہی ہے۔کسی چندے یا کسی تحریک میں ایک طرف توجہ ہو جائے تو اس توجہ کو مساجد کی تعمیر میں روک نہیں بننا چاہئے بلکہ اس طرف توجہ قائم رہنی چاہئے۔برطانیہ میں بھی اس طرف توجہ پیدا ہوئی ہے۔ہر سال پانچ مساجد بنانے کا انگلستان کی جماعتوں نے وعدہ کیا ہے۔بریڈ فورڈ میں تعمیر ہورہی ہے۔دو اور جگہ بھی کارروائی ہورہی ہے انشاء اللہ شروع ہو جائے گی۔تو یہ کام ساتھ ساتھ جاری رہنے چاہئیں۔کیونکہ مسجد ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کا بھی اور تبلیغ کا بھی۔لجنہ کی ایک میٹنگ میں بڑے زور دار طریقے سے عورتوں نے درخواست کی کہ ہمیں فلاں فلاں جگہ بچوں کی تربیت میں دقت پیدا ہو رہی ہے ( یہیں UK کی شوری تھی یا کوئی اور میٹنگ تھی ) تو ہمیں مساجد بنا کے دی جائیں ، بہت ضروری ہیں۔تو ان کو میں نے یہی جواب دیا تھا کہ مساجد ضروری ہیں اس سے کسی کو انکار نہیں۔لیکن یہ بنانی آپ نے خود ہیں، کسی نے باہر سے آکے بنا کے نہیں دینی۔پھر جب نیشنل شوری ہوئی ہے تو اس وقت جب میں نے توجہ دلائی تو جماعت نے اللہ کے فضل سے جیسا کہ میں نے بتایا ہر سال پانچ مساجد بنانے کا وعدہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق بھی عطا فرمائے کہ مکمل کر سکیں۔