خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 266 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 266

خطبات مسرور جلد پنجم 266 خطبہ جمعہ 22 جون 2007ء تو اس ضمن میں قرآن کریم کے یہ چند احکامات تھے جو میں نے بیان کئے جن سے اس خوبصورت تعلیم کی عکاسی ہوتی ہے۔اللہ کرے وہ دن جلد آئیں جب دنیا میں اسلام کی حقیقی تصویر دکھانے والی حکومتیں بھی قائم ہوں۔ایسے مسلمان حکمران آئیں جو آنحضرت ﷺ کے غلام صادق اور امام الزمان کی ڈھال کے پیچھے آ کر اسلام کی سلامتی کی خوبصورت تعلیم کو دنیا میں جاری کرنے میں مددگار ہوں۔تقویٰ پر قدم مارنے والے ہوں۔اس بات کے حصول کے لئے آج احمدی کا کام ہے کہ دعاؤں میں لگ جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور اس دنیا کو پیار محبت اور سلامتی کا گہوارہ بنا دے اور اللہ کرے ہر ایک کا ایک ہی معبود ہو۔جو خدائے واحد ویگا نہ ہے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 13 تا 19 جولائی 2007ء ص 5 تا 8 )