خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 210
خطبات مسرور جلد پنجم 210 خطبہ جمعہ 18 مئی 2007 ء اصول یہ ہے کہ خلق اللہ سے نیکی کرتے رہیں۔خدا کی مدد آتی ہے۔ہم تمام دنیا کو متنبہ کریں گے۔ہم زمین پر اتریں گے۔میں ہی کامل اور سچا خدا ہوں میرے سوا اور کوئی نہیں۔(سراج منیر۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 83-84) تو یہ حضرت مسیح موعود کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔آپ اللہ تعالیٰ کی طرف ایک بات منسوب کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ ایک وعدہ کیا ہے، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ خدا تعالی کی تائیدات حضرت مسیح موعود کے ساتھ ہر لحہ نظر آ رہی ہیں۔جماعت کی ترقی ہمیں ہر آن نظر آرہی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تائیدات ہمارے ساتھ ہیں۔اگر بعض جگہوں پر احمدی معمولی ابتلاء میں مبتلا کئے جارہے ہیں تو یہ چیز جماعتی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو رہی۔ان ابتلاؤں سے احمدی کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی مومن کی یہی شان بتائی ہے۔پس مخالفین جہاں بھی احمدیت کے خلاف فساد بھڑ کانے کی کوششیں کر رہے ہیں انہیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔ہم نے تو اُس شخص کا دامن پکڑ ا ہوا ہے، ہم تو آنحضرت ﷺ کے اس عاشق صادق کے پیچھے چل رہے ہیں جس کو خدا تعالیٰ نے سلامتی کا پیغام دیا۔اس کے ساتھ ہونے کا وعدہ فرمایا ہے لیکن تم لوگوں کے لئے تمام نہ ماننے والوں کے لئے ، اللہ تعالیٰ کی تنبیہ بھی ہے اور انذار بھی ہے جس کے نظارے اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً دکھاتا رہتا ہے اور آئندہ بھی دکھائے گا۔پس ان لوگوں کو ہوش کرنی چاہئے کہ تم تو خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والوں کے لئے انصاف کرنا نہیں جانتے جس کا حکم ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے جو یہ وعدہ فرمایا ہے کہ سلامتی اس کے ساتھ ہے اور وہ انصاف کرنا بھی جانتا ہے۔وہ اپنے بندوں کے لئے عدل وانصاف کے تقاضے بھی پورے کرتا ہے تاکہ وہ ہمیشہ اس کی سلامتی کے نیچے رہیں۔جن ملکوں میں بھی احمدیت کے خلاف شدت پائی جاتی ہے مخالفت ہو رہی ہے ان کے عوام کے لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ان نام نہاد علماء کے لئے اللہ تعالیٰ کی جو تقدیر مقدر ہے ( ان کے ساتھ کیا سلوک ہونا ہے، نظر آ رہا ہے کہ بُر اسلوک ہی ہونا ہے ) اس سے اللہ تعالیٰ عوام کی اس اکثریت کو جو لا علم ہے محفوظ رکھے۔سری لنکا کے احمدیوں کے لئے بھی خاص طور پر دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان پر بھی رحم فرماتے ہوئے انہیں اپنی سلامتی اور حفاظت میں رکھے۔آج کل وہ بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔آج بھی جمعہ پڑھا ہے تو بڑی ٹینشن (Tension) میں پڑھا ہے۔لیکن اللہ کا فضل ہوا۔وقت خیریت سے گزر گیا۔دھمکیاں بڑی تھیں۔سری لنکا کے احمدیوں سے بھی میں کہتا ہوں کہ آپ لوگ بھی صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرتے رہیں انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کے وعدے یقیناً پورے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ انشاء اللہ جماعت کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا۔پس ہمیں اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق ہم نیک اعمال کر کے اُن فضلوں اور سلامتی کو حاصل کرنے والے بن سکیں جو اللہ تعالیٰ نے نیک اعمال کرنے والوں کے لئے مقدر کی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 8 تا 14 جون 2007ء ص 5 تا 8 )