خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 200
خطبات مسرور جلد پنجم 200 خطبہ جمعہ 11 مئی 2007 ء ہے انشاءاللہ۔نہ صرف یہ ٹھنڈی ہوگی بلکہ سلامتی بھی لے کر آئے گی اور یہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہمیں ہمیشہ سلامتی مانگتے رہنا چاہئے۔اس ضمن میں سری لنکا کی یہ خبر میں آپ کو بتادوں۔ابھی جب میں جمعہ پر آرہا تھا تو فون پر یہ اطلاع ملی کہ وہاں کافی عرصہ سے مخالفین شدید مخالفت کر رہے تھے اور مخالفت کی ایک انتہا کی ہوئی تھی۔وہاں پر مسلمانوں کی آبادی تقریباً 13 فیصد ہے لیکن کیونکہ زور زیادہ ہے، شیطان کا زور زیادہ چلتا ہے نا۔مسلمان تو نہیں ، نام کے مسلمان ہیں۔آنحضرت ﷺ کے نام کو بدنام کرنے والے لوگ ہیں۔مولویوں کے پیچھے چل کے اس ملک میں جتنی مساجد ہیں۔وہاں 2 ہزار 300 کے قریب مساجد ہیں ) وہاں تمام مسجدوں میں جماعت کے خلاف خطبہ دیا گیا اور ایک آگ بھڑ کائی گئی ، لوگوں کو بھڑ کا یا گیا۔تو صبح اطلاع تھی کہ ہماری نگومبو (Nigombo) کی جو مسجد ہے وہاں 500 کے قریب لوگوں نے حملہ کیا اور 60 کے قریب جو وہاں اندر نمازی تھے ان کو یر غمال بنایا ہوا تھا۔بہر حال ابھی دوبارہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس نے کچھ ہمت کر کے ( پہلے تو پولیس کے قابو نہیں آرہے تھے ) ان کو باہر نکال دیا ہے اور اب احمدی اس وقت مسجد میں جارہے ہیں۔لیکن وہاں کے احمدیوں کو یا درکھنا چاہئے کہ یہ جو آگ بھڑکائی جارہی ہے یہ ان لوگوں کی طرف سے بھڑکائی جا رہی ہے جو اُس نبی کی طرف منسوب ہونے والے ہیں جنہوں نے سلامتی کا پیغام دیا اور یہ بجائے اسلام کی خدمت کے اسلام کو بدنام کرنے والے لوگ ہیں۔اللہ نے فضل کیا ہے، مسجد تو خالی ہوگئی۔آپ لوگ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں، پریشان نہ ہوں، اللہ تعالیٰ اس امتحان سے آپ لوگوں کو کامیاب کر کے نکالے۔ان لوگوں کے اس عمل کو دیکھ کر اور جب دنیا یہ شور مچاتی ہے کہ یہ تعلیم ہے جس پر مسلمان عمل کر رہے ہیں تو شرم آتی ہے۔اس نبی کی طرف منسوب ہوتے ہوئے ، جیسا کہ میں نے کہا، جس نے ہمیشہ سلامتی کی تعلیم دی، پیارا اور محبت اور امن کا پیغام ہر جگہ پہنچایا اور ہمیشہ یہ تلقین کرتے رہے کہ پیار اور محبت سے رہو۔ان کی طرف منسوب ہو کر یہ لوگ نہایت ظالمانہ قسم کے عمل کر رہے ہیں اور حقوق العباد کی ادائیگی کی بجائے یہ لوگ حقوق العباد کو دبانے والے ، اللہ تعالیٰ کے بندوں پر ظلم کرنے والے اور حقوق العباد غصب کرنے والے ہیں۔ان کے خیال میں یہ احمدیت کو اس طرح ختم کر دیں گے؟ یہ ان لوگوں کو زعم ہے تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا یہ زعم کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ان کے خیال میں یہ کسی انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے یا کسی بندے کا لگایا ہوا پودا ہے۔جماعت احمد یہ تو اللہ تعالی کا لگایا ہوا پودا ہے، اور جس کے ساتھ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ تیری ساری مرادیں پوری کرے گا اس کو یہ لوگ کس طرح ختم کر سکتے ہیں۔ہمیشہ کی طرح نامرادر ہیں گے اور اپنی آگ میں جلتے رہیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ آگ جلد سری لنکا کے احمدیوں پر ٹھنڈی ہو جائے گی جو ان کے خلاف بھڑکائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی ثبات قدم عطا فرمائے اور ایمانوں کو مضبوط کرے۔ان کو میں کہتا ہوں اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں تا کہ اس کے فضلوں کو جلد سے جلد سمیٹنے