خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 119 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 119

خطبات مسرور جلد پنجم 119 خطبہ جمعہ 23 مارچ 2007ء صداقت کی دلیل ہے۔آج ہم اللہ تعالیٰ کے آپ سے کئے گئے وعدوں کو نئے سے نئے رنگ میں پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے اس الہام کو ایک اور شان کے ساتھ بھی پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو آج ایک نئے سیٹلائٹ کے ذریعہ سے جو عرب دنیا کیلئے خاص ہے ایک نئے چینل mta3 العربية جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے جو 24 گھنٹے عربی پروگرام پیش کرے گا تا کہ عرب دنیا کی پیاسی روحیں، نیک فطرت اور سعید روحیں اُن خزائن سے فیضیاب ہوسکیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقسیم فرمائے تھے۔اس چینل کی وجہ سے مخالفت بھی شروع ہے۔وہاں عرب میں بھی جماعت کے مخالفین ہیں۔اس کمپنی کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے سیٹلائٹ کا یہ معاہدہ ہوا ہے۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: خدا چاہتا ہے کہ اب یہ پیغام پہنچے ، اس لئے اب یہ خدا کے منشاء کے مطابق پہنچے گا اور کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔انشاء اللہ۔دعا بھی کریں اللہ تعالیٰ ان مدد کرنے والوں کو بھی ہر شر سے محفوظ رکھے، جو اس پیغام کو پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں اور انہیں اپنے معاہدوں پر قائم رہنے کی بھی توفیق دے۔اور سعید روحوں کو اس روحانی مائدہ سے فیض پانے کی بھی توفیق دے۔ہمیں اس بارے میں تو ذرا بھی شک نہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت انشاء اللہ تعالیٰ اس پیغام کو قبول کرے گی۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے۔ایک الہام ہے۔" إِنِّی مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولِ الله سب مسلمانوں کو جوڑوئے زمین پر ہیں جمع کر و علی دِينِ وَاحِدٍ۔تذكرة صفحه 490 ایڈیشن چهارم 2004ء مطبوعه (ربوه جو پہلا حصہ ہے اس کا عربی ترجمہ ہے، میں تیرے ساتھ ہوں اے رسول اللہ کے بیٹے۔اس کے متعلق آپ فرماتے ہیں:۔یہ امر جو ہے کہ سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو۔على دِینِ وَاحِدٍ۔یہ ایک خاص قسم کا امر ہے۔فرمایا کہ احکام اور امر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک شرعی رنگ میں ہوتے ہیں جیسے نماز پڑھو، زکوۃ دو، خون نہ کرو۔وغیرہ۔اس قسم کے اوامر میں ایک پیشگوئی بھی ہوتی ہے کہ گویا بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے۔۔۔۔۔غرض یہ امر شرعی ہے۔دوسرا امر گونی ہوتا ہے اور یہ احکام اور امر قضاء وقدر کے رنگ میں ہوتے ہیں جیسے قُلْنَا يَنَارُ كُونِی بَرُدًا وَّسَلَمًا (الانبياء : 70) اور وہ پورے طور پر وقوع میں آ گیا۔جب آگ کو ٹھنڈے ہونے کا حکم ملا تو وہ ٹھنڈی ہو گئی اور یہ امر جو میرے اس الہام میں ہے یہ بھی اسی قسم کا ہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مسلمانان روئے