خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 89 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 89

خطبہ جمعہ 17 فروری 2006 ء 89 (7) خطبات مسرور جلد چهارم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین پر مبنی حرکات پر اصرار اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے کا موجب ہے آج مسلمانوں کی بلکہ تمام دنیا کی صحیح سمت کا تعین کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو بھیجا ہے۔اس کو پہچانیں ، اس کے پیچھے چلیں اور دنیا کی اصلاح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے اس مسیح و مہدی کی جماعت میں شامل ہوں فرمودہ مورخہ 17 فروری 2006ء(17 تبلیغ 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں، اس سے پہلے جو دو خطبے دیئے تھے انہی کے مضمون کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا تھا۔لیکن پھر جو نا زیبا اور بیہودہ حرکت مغرب کے بعض اخباروں نے کی اور جس کی وجہ سے مسلم دنیا میں غم و غصہ کی ایک لہر دوڑی اور اس پر جو رد عمل ظاہر ہوا اس بارے میں میں نے کچھ کہنا ضروری سمجھا تا کہ احمدیوں کو بھی پتہ لگے کہ ایسے حالات میں ہمارے رویے کیسے ہونے چاہئیں۔ویسے تو اللہ کے فضل سے پتہ ہے لیکن یاد دہانی کی ضرورت پڑتی ہے۔اور دنیا کو بھی پتہ چلے کہ ایک مسلمان کا صحیح رد عمل ایسے حالات میں کیا ہوتا۔نا ہے۔جہاں ہم دنیا کو سمجھاتے ہیں کہ کسی بھی مذہب کی مقدس ہستیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا نازیبا اظہار خیال کسی بھی طرح کی آزادی کے زمرے میں نہیں آتا۔تم جو جمہوریت اور آزادی ضمیر کے چیمپئین kh5-030425