خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page v
iv ہو جائیں گی۔یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ بعض دفعہ الہی جماعتوں کو امتحانوں میں سے گزرنا پڑتا ہے۔ہر احمدی کا کام ہے کہ دعائیں کرتے ہوئے نہایت صبر واستقلال کے ساتھ ان امتحانوں سے گزر جائے۔آخری فتح ہماری ہے اور یقیناً ہماری ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس فتح کو روک نہیں سکتی۔یہ خدا کی باتیں ہیں جن کا اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ 66 والسلام سے وعدہ فرمایا ہے یہ پوری ہوں گی اور ضرور پوری ہوں گی انشاء اللہ تعالیٰ۔“ (خطبہ جمعہ 27 /اکتوبر 2006 ءجلد ہذا صفحہ 541-542) اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح اور ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔