خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 331
خطبات مسرور جلد چهارم 331 خطبہ جمعہ 07 جولائی 2006 تھا وہ یہ ہے ”میں نے وارنٹ جاری کرنا روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں ہے۔اس نے یہ نوٹس بھجوایا۔فرماتے ہیں کہ اس حکم کی تفصیل یہ ہے کہ جب صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع امرتسر یکم اگست 1897ء کو میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر چکے تو ان کو 7 اگست 1897ء کو یعنی حکم سے 6 دن کے بعد ہدایات مذکورہ بالا غور کرنے سے پتہ لگا کہ اس حکم میں غلطی ہوئی۔اور انہوں نے سمجھا کہ میرے اختیار میں نہیں تھا کہ میں ایک ایسے ملزم کی گرفتاری کے لئے جو غیر ضلع میں سکونت رکھتا ہے وارنٹ جاری کرتا۔تب انہوں نے اپنے حکم وارنٹ کو جو عدالت سے نکل چکا تھا اس طرح پر روکنا چاہا کہ 7 اگست 1897 ء کو صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے نام تار دی کہ ہم سے وارنٹ کے اجراء میں غلطی ہوئی ہے ، وارنٹ کو روک دیا جائے۔لیکن اگر وہ وارنٹ در حقیقت یکم اگست 1897ء کو جاری ہو جاتا تو اتنی مدت بعد یعنی 7 اگست 1897ء کو اس کو روکنا ایک فضول امر تھا کیونکہ ان دونوں ضلعوں میں تھوڑا ہی فاصلہ تھا۔مدت سے اس وارنٹ کی تعمیل ہو چکتی۔اور گرفتاری کی ذلت اور مصیبت ہمیں پیش آ جاتی۔لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ایسی ہوئی کہ اب تک ہمیں بھید معلوم نہیں کہ وہ وارنٹ باوجود چھ دن گزر جانے کے عدالت مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ میں پہنچ نہ سکا۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ اب جب ایک نظر سے انسان ان الہاموں کو دیکھے جن کو ابھی ہم لکھ آئے ہیں جن میں رحمت اور نصرت کا وعدہ ہے اور دوسری طرف اس بات کو سوچے کہ کیونکر عدالت امرتسر کا پہلا وار ہی خالی گیا۔تو بیشک اس کو اس بات پر یقین آجائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا تصرف تھا تا وہ اپنے الہامی وعدہ کے موافق اپنے بندہ کو ہر ایک ذلّت سے محفوظ رکھے کیونکہ گرفتار ہو کر عدالت میں پیش کئے جانا اور ہتھکڑی کے ساتھ حکام کے سامنے حاضر ہونا یہ بھی ایک ذلّت ہے جس سے دشمنوں کو خوشی پہنچتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” دوسرا نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ظہور میں آیا کہ صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ یعنی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب کے دل میں یہ خدا تعالیٰ نے یہ ڈال دیا کہ اس مقدمہ میں وارنٹ جاری کرنا مناسب نہیں۔بلکہ سمن کافی ہو گا۔لہذا انہوں نے 9 اگست 1897 ء میرے نام ایک سمن جاری کیا جس کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔دد من۔۔۔۔۔بنام مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیان مغلاں پرگنہ بٹالہ ضلع گورداسپور ہ۔جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جوابدہی الزام دفعہ 107 ضابطہ فوجداری ضرور ہے۔لہذا تم کو اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ 10 / ماہ اگست 1897ء کو اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار یا جیسا ہو موقع پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس حاضر ہو۔اور اس باب میں تاکید جانو۔( تو پہلے جو