خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 184
خطبات مسرور جلد چهارم 184 خطبہ جمعہ 7 اپریل 2006 ء پیغام کو بھی دنیا تک پہنچانا ہمارا کام ہے۔کیونکہ آج دنیا کو خدا کے قریب لانے اور دنیا میں اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرتے ہوئے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دنیا تک پہنچانے کی ذمہ داری ہم احمدیوں کے سپرد کی گئی ہے۔پس جہاں یہ باتیں آپ خود یا درکھیں وہاں اپنی اولادوں کے دلوں میں بھی اس کو اچھی طرح گاڑ دیں اور راسخ کردیں۔کیونکہ جماعتوں کی زندگیاں تبھی بنتی ہیں جب نسلوں میں بھی یہ نیکیاں قائم ہوتی چلی جائیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے آپ میں سے اکثر کے چہروں پر اخلاص و وفا نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ اخلاص و وفا بڑھاتا چلا جائے۔وہ وفا جو آپ کو حضرت مسیح موعود اور خلافت احمدیہ سے ہے کبھی ختم نہ ہو بلکہ بڑھتی چلی جائے۔آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں: ”اے میری جماعت ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔وہ قادر کریم آپ لوگوں کو سفر آخرت کیلئے ایسا تیار کرے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تیار کئے گئے تھے۔خوب یاد رکھو کہ دنیا کچھ چیز نہیں ہے۔اے سعادت مند لو گوتم زور کے ساتھ اس تعلیم میں داخل ہو جو تمہاری نجات کیلئے مجھے دی گئی ہے“۔(تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 63 فرمایا : ” تمہارا کام اب یہ ہونا چاہئے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و تصفیہ نفس میں مشغول ہو جاؤ۔۔۔۔ہر قسم کے حسد، کینہ بغض اور غیبت اور کبر اور رعونت اور فسق و فجور کی ظاہری اور باطنی را ہوں اور کسل اور غفلت سے بچو اور خوب یا درکھو کہ انجام ہمیشہ متقیوں کا ہوتا ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 212 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر ہمیشہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ ہمیں اپنے دین پر ثابت قدم رکھے۔اور اس پیغام کو دنیا کے محروم طبقے ، جنہوں نے ابھی تک احمدیت قبول نہیں کی ، ان تک پہنچانے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425