خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 102 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 102

102 خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء خطبات مسرور جلد چهارم دکھانے ہیں اور بندے کو خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے کے طریق بتانے ہیں تو اسی مسیح و مہدی نے بتانے ہیں۔پس اگر دنیا ان تمام باتوں کا حصول چاہتی ہے۔تو تمام نبیوں کی پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق اور مسیح و مہدی کی تعلیم پر عمل کرنے والے بن جائیں۔ور نہ ہمیں تو اللہ تعالی کی قہری تجلی کے سائے منڈلاتے نظر آرہے ہیں جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا سے خبر پا کر ہمیں بتا چکے ہیں۔پس آپ جو احمدی ہیں ان سے بھی میں یہ کہوں گا کہ ہر احمدی اپنی اصلاح کی طرف بھی توجہ کرے۔اور اپنی اصلاح کے ساتھ دنیا کو بھی اس انذار سے آگاہ کرے۔اللہ تعالیٰ ان دنیا داروں پر رحم کرے اور ان کو حقیقت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425