خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 64

خطبات مسرور جلد چهارم 64 خطبہ جمعہ 27 /جنوری 2006ء پیغام کولوگوں تک پہنچائیں۔اگر اب بھی ہم نے ہر ایک تک پیغام پہنچانے کی کوشش نہ کی تو علماء یا دوسرے لوگ تو پرے ہٹ رہے ہیں یا علماء بگاڑ رہے ہیں یا لیڈر بگاڑ رہے ہیں۔انسانیت کے ساتھ ان کو کوئی ہمدردی نہیں لیکن ہمارا بھی جو انسانیت کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا دعویٰ ہے یہ صرف زبانی دعوئی ہوگا۔پس دنیا کے ہر کونے میں، ہر احمدی کو، ہر شخص تک، ہر بگڑے ہوئے تک، یہ پیغام پہنچانا چاہئے کہ اپنے پیدا کرنے والے خدا کے آگے جھکے اور اس کے حکموں پر عمل کرے۔اللہ سب کو اس کی توفیق دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور اقتباس پڑھتا ہوں۔آپ کہتے ہیں کہ : اخبار میں چھاپ دو اور سب کو اطلاع کر دو کہ یہ بھی خدا تعالیٰ کے غضب کے دن ہیں۔اللہ تعالیٰ نے کئی بار مجھے بذریعہ وحی فرمایا ہے کہ غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا۔آجکل طاعون بہت بڑھتا جاتا ہے اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے۔میں اپنی جماعت کے واسطے خدا تعالیٰ سے بہت دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کو بچائے رکھے۔مگر قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جب قہر الہی نازل ہوتا ہے تو بدوں کے ساتھ نیک بھی لپیٹے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے اپنے اعمال کے مطابق ہوگا۔دیکھو حضرت نوح کا طوفان سب پر پڑا اور ظاہر ہے کہ ہر ایک مرد عورت اور بچے کو اس سے پورے طور پر خبر نہ تھی کہ نوح کا دعوئی اور ان کے دلائل کیا ہیں۔جہاد میں جو فتوحات ہوئیں یہ سب اسلام کی صداقت کے واسطے نشان تھیں۔لیکن ہر ایک میں کفار کے ساتھ مسلمان بھی مارے گئے۔کافر جہنم کو گیا اور مسلمان شہید کہلایا۔ایسا ہی طاعون ہماری صداقت کے واسطے ایک نشان ہے اور ممکن ہے اس میں ہماری جماعت کے بعض آدمی بھی شہید ہوں۔ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا میں بہت مصروف ہیں کہ وہ اُن میں اور غیروں میں تمیز قائم رکھے۔لیکن جماعت کے آدمیوں کو یا درکھنا چاہئے کہ صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ ہماری تعلیم پر عمل نہ کیا جاوے۔سب سے اول حقوق اللہ کو ادا کرو، اپنے نفس کو جذبات سے پاک رکھو۔اس کے بعد حقوق عباد کو ادا کرو اور اعمال صالحہ کو پورا کرو۔خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے رہو اور کوئی دن ایسا نہ ہو جس دن تم نے خدا تعالیٰ کے حضور رو کر دعا نہ کی ہو۔اس کے بعد اسباب ظاہری کی رعایت رکھو۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 194-195 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں سے حصہ پاتے ہوئے آپ کی دعاؤں کے طفیل ہم بھی اور ہماری آئندہ نسلوں میں بھی وہ تمیز قائم رہے جس سے ہمارے اور غیر میں فرق ظاہر ہوتار ہے۔kh5-030425