خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 639
خطبات مسرور جلد چهارم 639 خطبہ جمعہ 22 /دسمبر 2006 ء افسر، ہر اخبار، ہر لیڈر جو بھی ہے اور ہر پڑھے لکھے تک احمدیت اور اسلام کا تعارف جو حقیقی تعارف ہے پہنچا ئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے زمانے میں ایک اشتہار شائع فرمایا تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ جہاں تک بھی ڈاک کا انتظام موجود ہے وہاں میں اس کو ہندوستان میں پہنچاؤں گا۔پھر آپ نے ہمیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:- فرماتے ہیں کہ : ” قرآن کی اشاعت کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔اور شہروں میں پھرو۔پھر فرماتے ہیں ، انگریزی ولایتوں میں ( اس میں تمام یورپین ممالک شامل ہیں ) ایسے دل ہیں جو تمہاری مددوں کے انتظار کر رہے ہیں اور خدا نے تمہارے رنج اور ان کے رنج میں راحت لکھی ہے۔تم اس شخص کی طرح چپ مت ہو جو دیکھ کر آنکھیں بند کر لے اور بلایا جائے اور پھر کنارہ کرے۔کیا تم ان ملکوں میں ان بھائیوں کا رونا نہیں سنتے اور ان دوستوں کی آواز میں تمہیں نہیں پہنچتیں ؟ کیا تم بیمار کی طرح ہو گئے اور تمہاری سنتی اندرونی بیماری کی طرح ہوگئی اور اسلام کے اخلاق تم نے بھلا دیئے اور تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرمی کو بھلا دیا ؟ تم نے مومنوں کا خُلق بھلا دیا۔اے لوگو! قیدیوں کے چھڑانے کے لئے اور گمراہوں کی ہدایت کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔اپنے زمانہ کے ہتھیاروں اور اپنے وقت کی لڑائیوں کو پہچانو۔فرمایا ”ہمارا زمانہ دلیل اور برہان کے ہتھیاروں کا محتاج ہے۔ہر گز ممکن نہیں جو بغیر حجت قائم کرنے اور شبہات دور کرنے کے تمہیں فتح ہو۔اور بلا شبہ روحیں اسلامی صداقت طلب کرنے کے لئے حرکت میں آگئی ہیں۔(نورالحق الحصة الثانية - روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 247 تا 252 عربی تحریر کا اردو تر جمہ ) پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیں۔جرمن نو احمدیوں کو بھی کہتا ہوں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے احمدیت میں شامل ہونے کا موقع دیا ہے پہلے سے بڑھ کر اس ہمدردی کے جذبات کے ساتھ احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام اپنے ہم قوموں تک پہنچائیں تا کہ یہ لوگ ایک خدا کو پہچان کر اپنی دنیا و عاقبت سنوار سکیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” اگر اہل امریکہ و یورپ ہمارے سلسلہ کی طرف توجہ نہیں کرتے تو وہ معذور ہیں اور جب تک ہماری طرف سے ان کے آگے اپنی صداقت کے دلائل نہ پیش کئے جاویں وہ انکار کا حق رکھتے ہیں۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 150-151 جدید ایڈیشن مطوعه ربوہ ) kh5-030425