خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 613 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 613

خطبات مسرور جلد چهارم 613 خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء بعض دفعہ بعض لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ ہم جن کی ضروریات پوری کر رہے ہیں شاید ان کے رب بن گئے ہیں۔وہ بہر حال بندہ ہے پس ایک تو یہ کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق نرمی کا سلوک کرنا چاہئے ، دوسرے آپ نے اس حد تک احتیاط کی کہ فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے غلام کو بھی عہد می یعنی اے میرے بندے، کہہ کر نہ پکارے کیونکہ تم سب اللہ کے بندے ہو بلکہ یہ کہے کہ اے میرے غلام اور نہ ہی کوئی غلام اپنے مالک کو ربنی یعنی میرے رب کہے بلکہ وہ سیدی یعنی اے میرے آقا کہہ کر پکارے۔(صحیح مسلم كتاب الالفاظ باب حكم الطلاق لفظة العبد والامة تو مُرسی بن کر سر پرست بن کر کسی کے مالک بن کر اس کو پالنے کی ذمہ داری ادا کر نے کے بعد بھی بندہ بندہ ہی رہتا ہے اور رب ، ربّ ہے، اس کی صفات کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ انسان کا دائرہ محدود ہے تو یہ ساری احتیاطیں بھی انسان کے ذہن میں ہونی چاہئیں۔جیسا کہ گزشتہ خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانے میں بھی ہمیں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے مسیح و مہدی عطا فرمایا جس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات کا ، رب العالمین کا فہم و ادراک عطا فرما کر پہلوں سے ملایا، جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی اللہ قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت ربوبیت کو ختم نہیں کر دیا بلکہ یہ سلسلہ جاری ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں اللہ تعالیٰ کی صفات کی پہچان اور اس کے اور اک کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا ادراک حاصل ہوا و ہاں ہمارے پیارے ربّ کے آپ کے ساتھ سلوک کے نظارے بھی نظر آتے ہیں۔جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کئے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی پہچان کروانے کے لئے آنا ضروری تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : میں اس لئے بھیجا گیا ہوں تا ایمانوں کو قوی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجودلوگوں پر ثابت کر کے دکھلاؤں“۔پھر آپ فرماتے ہیں: ” خدا کا شناخت کرنا نبی کے شناخت کرنے سے وابستہ ہے فرمایا : ”نبی خدا کی صورت دیکھنے کا آئینہ ہوتا ہے۔اسی آئینہ کے ذریعہ سے خدا کا چہرہ نظر آتا ہے جب خدا تعالیٰ اپنے تئیں ظاہر کرنا چاہتا ہے تو نبی کو جو اس کی قدرتوں کا مظہر ہے دنیا میں بھیجتا ہے اور اپنی وحی اس پر نازل کرتا ہے اور اپنی ربوبیت کی طاقت اس کے ذریعہ سے دکھاتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: kh5-030425