خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 592
592 خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء خطبات مسرور جلد چهارم اگر ہم نے بھی اپنے فرض ادا نہ کئے ، اپنی عبادتوں کو زندہ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے نہ بنے اور اس انعام اور احسان کی قدر نہ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر مایا ہے اور اس تعلیم کے مطابق اپنے آپ کو نہ ڈھالا جو آپ نے ہمیں دی ہے اور جو آپ ہم پر لاگو کرنا چاہتے تھے، ہم میں دیکھنا چاہتے تھے، جس کی آپ ہم سے توقع رکھتے ہیں، تو ہمارے دعوے پھر صرف دعوے ہی ہوں گے کہ ہم نے اپنے رب کو پہچان لیا ہے اور ہم اس کی عبادت کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ صرف دعووں پر تو جو زائد انعامات ہیں وہ نہیں دیا کرتا ، اللہ تعالیٰ نے کہا ہے خالص ہو کر میرے آگے جھکو۔اللہ کرے کہ ہم حقیقی معنوں میں اپنے رب کی پہچان کرنے والے ہوں تا کہ دوسروں کو بھی اس حسن سے آگاہ کر سکیں اور دنیا میں ایک رب کی عبادت کرنے والے زیادہ سے زیادہ پیدا ہوں تا کہ امن اور سکون قائم ہو۔kh5-030425