خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 545 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 545

خطبات مسرور جلد چهارم 545 خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 2006 ء خشوع اور تذلل اور انقطاع کی حالت اس میں پیدا ہوتی ہے اور اسی لئے تقرب کی وجہ میں ایام بیض کے روزے،شوال کے چھ روزے یہ سب نوافل ہیں۔پس یاد رکھو کہ خدا سے محبت تام نفل ہی کے ذریعہ ہوتی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ فرماتا ہے کہ پھر میں ایسے مقرب اور مومن بندوں کی نظر ہو جاتا ہوں ، یعنی جہاں میرا منشاء ہوتا ہے وہیں ان کی نظر پڑتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 437 جدید ایڈیشن - مطبوعہ ربوہ ) پس دعاؤں اور نوافل کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کا بندہ بننے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ جلد وہ راستے بھی کھولے جب احمدی مسلمان ممالک میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو آزادانہ اور آسانی سے پہنچاسکیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض دعائیں ہیں وہ میں پڑھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔حضرت صہیب سے مروی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بستی میں داخل ہوتے تو داخل ہونے سے پہلے اسے دیکھتے ہی یہ دعا کرتے۔اے اللہ جو ساتوں آسمانوں اور جن پر یہ سایہ مگن ہیں ان کا رب ہے اور جو ساتوں زمینوں اور جن کو وہ اٹھائے ہوئے ہیں ان کا رب ہے اور جو شیاطین ہیں اور جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں ان کا رب ہے اور جو ہواؤں اور جن اشیاء کو وہ بکھیرتی پھرتی ہیں ان کا رب ہے ، ہم تجھ سے اس بستی اور اس کے باشندوں کی بھلائی کے طالب ہیں اور ہم اس بستی کے شر اور اس کے رہنے والوں کے شر ، اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔(المستدرك للحاكم كتاب المناسك باب الدعاء عند روية قرية يريد دخولها ) پھر ایک دعا سکھائی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی پریشانی ہوتی تھی تو یہ دعا کرتے تھے يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمَ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتْ۔اے حی و قیوم خدامیں تیری رحمت کا طلبگار ہوں۔(سنن ترمذى كتاب الدعوات۔باب ما جاء في عقد التسبيح باليد ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس دعا کو بہت پڑھا کرو۔حضرت عبید بن رفاعہ الزرقی بیان کرتے ہیں کہ غزوہ اُحد میں مشرکین کے واپس پلٹ جانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صفیں درست کر لو اور میرے رب کی تعریف کرو۔صحابہ نے آگے پے صفیں باندھ لیں تب آپ نے یہ دعا پڑھی کہ اے اللہ سب حمد اور تعریف تجھے حاصل ہے۔جسے تو فراخی عطا کرے اسے کوئی تنگی نہیں دے سکتا اور جسے تو تنگی دے اسے کوئی کشائش عطا نہیں کر سکتا۔جسے تو گمراہ قرار دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔جسے تو نہ دے اسے کوئی عطا نہیں کر سکتا اور جسے تو عطا کرے اس سے کوئی روک نہیں سکتا۔جسے تو دور کرے اسے کوئی قریب نہیں کر سکتا اور جسے تو قریب کرے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔اے اللہ ہم پر اپنی برکات فضل kh5-030425