خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 526
526 خطبہ جمعہ 13 /اکتوبر 2006ء خطبات مسرور جلد چهارم اد بار ان کے گرد ہے۔جہاں دیکھو، جس میدان میں سنو انہیں کو شکست ہے۔بھلا کیا یہی آثار ہوا کرتے ہیں اقبال کے؟ ہرگز نہیں۔یہ بھولے ہوئے ہیں۔زمینی تلوار اور ہتھیاروں سے ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔ابھی تو ان کی خود اپنی حالت ایسی ہے اور بے دینی اور لاند ہی کا رنگ ایسا ہے کہ قابل عذاب اور مورد قہر ہیں۔پھر ایسوں کو کبھی تلوار لی ہے؟ ہر گز نہیں۔ان کی ترقی کی وہی بچی راہ ہے کہ اپنے آپ کو قرآن کی تعلیم کے مطابق بناویں اور دعا میں لگ جاویں۔ان کو اب اگر مدد آوے گی تو آسمانی تلوار سے اور آسمانی حربہ سے، نہ اپنی کوششوں سے۔اور دعا ہی سے ان کی فتح ہے، نہ قوت بازو سے۔یہ اس لئے ہے کہ جس طرح ابتدا تھی انتہا بھی اسی طرح ہو۔آدم اول کو فتح دعا ہی سے ہوئی تھی۔اور آدم ثانی کو بھی جو آخری زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ کرنا ہے اسی طرح دعا ہی کے ذریعہ فتح ہوگی۔“ 66 ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 191,190 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نظر میں اس آدم ثانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حتی المقدور اپنی کوششیں کرنے والے بن سکیں۔الفضل انٹر نیشنل 03 نومبر تا 09 نومبر 2006 ء kh5-030425