خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 398 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 398

398 خطبات مسرور جلد چهارم خطبه جمعه 11 /اگست 2006 جیسا کہ میں نے کہا ہم احمدی تو صرف دعا ہی کر سکتے ہیں اور درد دل کے ساتھ ظالم اور مظلوم دونوں کے لئے دعا کر سکتے ہیں اور اپنے خدا سے یہ عرض کرتے ہیں کہ اے اللہ اس امت پر رحم فرما اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے کے صدقے رحم فرماتے ہوئے ان لوگوں کو عقل اور سمجھ عطا فرما، ان کو دوست اور دشمن کی پہچان کی توفیق عطا فرما، ان کو اس زمانے کے امام کو پہچاننے کی توفیق عطافرما۔پھر جیسا کہ میں نے کہا اس دنیا کیلئے ، انسانیت کیلئے بھی دعا کریں۔دنیا بڑی تیزی سے اپنی اناؤں اور ضدوں کیوجہ سے تباہی کے گڑھے کی طرف جارہی ہے۔اپنے خدا کو بھلا چکی ہے اور نتیجہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو آواز دے رہی ہے۔ظلم اتنا بڑھ چکا ہے کہ اسے انصاف کا نام دیا جارہا ہے، اللہ ہی ان لوگوں پر رحم کرے۔پہلے بھی میں نے کہا ہے اپنے لئے بھی اور جماعت کے لئے بھی بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ احمدیت کے مخالفین اور دشمنوں کو ناکام و نامراد کر دے۔جیسا کہ ہمیشہ سے الہی جماعتوں سے ہوتا آیا ہے کہ مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تو چلتا چلا جائے گا اور یہ ہوتا رہا ہے بھی ترقیات بھی ہوتی ہیں۔یہ بھی ایک سچائی کی دلیل ہے کہ جب دلیل دوسرے کے پاس نہ ہو تو پھر وہ سختیاں کرتا ہے۔تو ان مخالفتوں سے نہ تو حدی ڈرتے ہیں اور نہ انشاءاللہ ڈریں گے۔یہی چیز ایمان میں ترقی اور جماعت کی ترقی کا باعث بنتی ہے اور یہ مخالفتیں ہمیشہ کھاد کا کام دیتی ہیں لیکن اس مخالفت کی وجہ سے مخالفین کا جو بدانجام ہونا ہے، انسانی ہمدردی کے ناطے ہم ایسے لوگوں کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور یہ اپنے بد انجام سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے اس سے بچ سکیں۔اور اپنے لئے بھی یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہماری کوتاہیوں اور غلطیوں کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کے ان انعاموں سے محروم نہ رہ جائیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے مقدر فرمائے ہوئے ہیں۔دشمن کا ہر شر اور ہر کوشش ہمارے ایمان میں ترقی اور خیر کے سامان لانے والی ہو۔ہم میں سے ہر ایک استقامت دکھانے والا ہو۔ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ اللہ تعالی سے قبولیت کا درجہ پانے والی ہوں اور اس کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی تمام ان نیک صفات کی پناہ میں لے لے جن کا ہمیں علم ہے یا نہیں اور اپنی مخلوق کے ہر شر سے ہمیں بچائے۔آمین حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:- ایک دعا کے لئے بھی میں کہنا چاہتا ہوں۔پروگرام کے مطابق اس ہفتے میں امریکہ کے سفر کا انشاء اللہ تعالیٰ ارادہ ہے لیکن ائیر پورٹس پر کل کے جو واقعات ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے بعض لوگوں کو بڑی فکر بھی ہے۔تو بہر حال دعا کریں، ہمارا تو ہر کام میں دعا پر انحصار ہے۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر با برکت سفر ہوگا تو انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی روکیں ہوں گی اللہ تعالیٰ دور فرما دے گا۔اور ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں۔کسی قسم کی کوئی ایسی بات نہ ہو جو شماتت اعداء کا باعث بنے۔امریکہ والے بھی سوچ سمجھ کر جذبات سے بالا ہو کر پھر مجھے مشورہ دیں۔