خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 383 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 383

خطبات مسرور جلد چهارم 383 31 خطبہ جمعہ 04 / اگست 2006 جلسہ سالانہ برطانیہ کے بخیر و خوبی اختتام اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزاری کے جذبات کا اظہار تشکر اللہ تعالیٰ کے جماعت احمدیہ پر اتنے غیر معمولی انعامات اور افضال نازل ہورہے ہیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں فرموده مورخه 04 اگست 2006 ء(04 رظہور 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُوْلًا مِنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ ايْتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّالَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ۔فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونَ﴾ (البقرة : 152 153) جلسے کے بعد جو پہلا جمعہ آتا ہے اس کے خطبے میں، جلسہ سالانہ جو بخیر و خوبی اختتام تک پہنچتا ہے اور اس میں جو اللہ تعالیٰ کی برکات شامل ہوتی ہیں، اس میں جو اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں سے نوازتا ہے، اس کا ذکر کیا جاتا ہے۔شکر کے مضمون پر کچھ بیان کیا جاتا ہے۔سو اس لحاظ سے آج کا خطبہ بھی اسی شکر کے مضمون پر ہے۔اللہ تعالیٰ کے جماعت احمدیہ پر اتنے غیر معمولی انعامات اور افضال نازل ہورہے ہیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں، ہر لمحہ، ہر قدم پر ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے نظر آتے ہیں۔جلسے کے دوسرے دن کی تقریر میں میں نے کچھ کا ذکر کیا تھا کیونکہ سب کا ذکر کرنا ممکن نہیں تھا، بہر حال وہ ذکر اور واقعات آہستہ آہستہ چھپتے رہیں گے۔اس وقت میں صرف ان باتوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں جن کا تعلق اللہ تعالیٰ کے شکر