خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 361 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 361

خطبات مسرور جلد چهارم 361 (29) خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006 جلسہ سالانہ پر ڈیوٹی دینے والے رضا کاران کے فرائض اور مہمان نوازی کے اعلیٰ تقاضے جلسہ کے دنوں میں باوجود ڈیوٹیوں کے بوجھ کے اور باوجود نا قابل برداشت چیزوں کا سامنا کرنے کے ہمیشہ مسکراتے رہنے کی کوشش کریں فرمودہ مؤرخہ 21 / جولائی 2006ء(21 /وفا 1385 ھش) مسجد بیت الفتوح ،لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آجکل یہاں احمدی ماحول میں جلسہ سالانہ کی رونقیں شروع ہو چکی ہیں، الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ کو ایک اور جلسہ کی برکات دکھانے کے سامان پیدا فرما رہا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اور برطانیہ کے مردوزن اس جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد تو ایسی ہے جو جلسے کی برکات سے فیضیاب ہونے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے اور بڑی بے چین ہے اور ایک تعداد کارکنان کی ہے وہ بھی اب خاصی تعداد ہو چکی ہے، عورتیں، مرد اور بچے ملا کر تقریباً پانچ ہزار کارکنان ہیں۔تو یہ وہ لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے والے ہیں اور بے چین ہیں کہ جلد جلسے کی ڈیوٹیاں شروع ہوں اور وہ اس خدمت کو بجالا سکیں اور ثواب حاصل کرنے والے بنیں جو مہمان نوازی کرنے سے ملتا ہے۔اور پھر یہ مہمان نوازی تو ایسے مہمانوں کی مہمان نوازی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں جو اپنے روحانی علمی اور اخلاقی معیاروں میں بہتری کے لئے جمع ہورہے ہیں۔جو خدا تعالیٰ کے دین کی باتیں سننے کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔بہر حال یہ جو