خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 360
خطبات مسرور جلد چہارم 360 خطبہ جمعہ 14 جولائی 2006 کے اُن کی مدد اور نصرت کے نمونے ہم نے دیکھے۔بعض واقعات میں نے بیان کئے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے حاصل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ کے حضور دعا کی تھی اور جس کا ذکر جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اقتباس میں کیا ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہمیشہ اخلاص و وفا میں بڑھے ہوئے ایسے لوگ پیدا کرتا رہے جن کی زندگیوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے نظر آتے رہیں۔اور یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کی وجہ سے اخلاص و وفا میں بڑھتے ہوئے ہمیشہ خلافت احمدیہ کے استحکام اور مضبوطی کے لئے بھی کوشش کرتے رہیں۔اس کے مددگار اور معاون بنتے رہیں۔آمین