خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 301
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء 301 25 خطبات مسرور جلد چہارم اللہ تعالیٰ کی صفتِ ناصر اور نصیر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے واقعات سے بھری پڑی ہے اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی نصرت ہر موقع پر فرما کران کے خوف کی حالت کو امن میں بدل دیتا ہے اور اپنی تائیدات کے نظارے دکھاتا ہے فرمودہ مورخہ 23 جون 2006ء (23 /احسان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ۔إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۔وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَلِبُونَ الصَّفت : 172 تا 174) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اور بلاشبہ ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے حق میں ہمارا یہ فرمان گزر چکا ہے کہ یقینا وہی ہیں جنہیں نصرت عطا کی جائے گی اور یقیناً ہمارالشکر ضر ور غالب آنے والا ہے۔سفر پہ جانے سے پہلے جو جمعہ تھا اس میں میں اللہ تعالیٰ کی صفت ناصر اور نصیر کے بارے میں بتا رہا تھا اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی نصرت ہر موقع پر فرما کر ان کے خوف کی حالت کو امن میں بدل دیتا kh5-030425