خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page iii
ii کے دھانے پر لا کھڑا کئے ہوئے ہے انسان اپنے رب ، اپنے خالق اور مالک سے منہ موڑے ہوئے اس کی ایسی ناراضگی کا مورد بنا ہوا ہے کہ آئے دن طرح طرح کی آفات و مصائب کے عذاب کا شکار ہو رہا ہے۔ان سب سے بچنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی ہمدردی اور شفقت کے جذبات پر مشتمل نصائح کی جھلک بھی آپ ان خطبات میں پائیں گے۔ان خطبات میں پوپ کے الزامات کا جواب بھی تفصیل سے موجود ہے۔اسی طرح اس سال مغرب کے بعض اخبارات میں ایک مذموم اور انتہائی تکلیف دہ اور دل آزارمہم چلائی گئی جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو گویا چیر کے رکھ دیا۔ایسے نازک موقع پر خدا کی طرف ملنے والی راہنمائی ہی کام آسکتی تھی۔ان صفحات میں آپ دیکھیں گے کہ کس حکمت و دانائی اور جرات سے دنیا کے سامنے اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مے کی خوبصورت تعلیم، روشن اور معصوم چہرے کو پیش کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ امن عالم اب اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔اور سب سے اہم یہ کہ ایک احمدی کو اسکی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ساری دنیا میں احمدیت اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کو عام کرنا ہمارا کام ہے اپنے عمل سے اور حکمت، دانائی اور نیک نمونہ سے۔اور ساتھ ہی ہمارا امام اور ہمارا قائد ہمیں یہ بھی حوصلہ دے رہا ہے کہ اس راہ میں مشکلات اور ابتلا ومصائب تو آئیں گے لیکن اے احمد یو! اے میرے جانثارو!! گھبرانا نہیں تھکنا نہیں اور ماندہ نہیں ہونا کہ میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے۔آپ فرماتے ہیں: پس ان ابتلاؤں سے احمدیوں کو گھبرانا نہیں چاہئے۔اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی وجہ سے میسیج محمدی کی قوت قدسیہ دیکھیں کہ دنیا کے ہر کونے میں احمدی اپنی جان، مال اور وقت کی قربانی کیلئے ہر وقت تیار کھڑا ہے۔چاہے وہ ایشیا ہے یا امریکہ ہے یا افریقہ ہے، مشرق بعید ہے یا جزائر ہیں۔ہر جگہ احمدیت کی خاطر قربانی دینے والے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور یہ