خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 277
خطبہ جمعہ 09 جون 2006ء 277 23 خطبات مسرور جلد چہارم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت سے جڑے رہنے کی جماعت کے اور خلافت سے وابستہ رہنے کے لئے اطاعت کے وہ معیار قائم کرنے کی ضرورت ہے جو اعلیٰ درجہ کے ہوں خلافت کی برکات اور اہمیت وفضیلت اور نظام جماعت کے متعلق پر معارف ارشادات اور عہد یداران کے لئے زریں نصائح فرمودہ مورخہ 09 جون 2006ء ( 09 / احسان 1385 ھش) مئی مارکیٹ۔منہائیم جرمنی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: يا يُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا أَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُوْلِ إِنْ كُنتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ۔ذَلِكَ خَيْرٌ واَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴾ ( النساء: 60) جماعت احمدیہ میں خلافت کی اطاعت اور نظام جماعت کی اطاعت پر جو اس قدر زور دیا جاتا ہے یہ اس لئے ہے کہ جماعتی نظام کو چلانے کے لئے یک رنگی پیدا ہونی ضروری ہے اور اس زمانے کے لئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان ہے کہ مسیح موعود کے آنے کے بعد جو خلافت قائم ہونی ہے وہ عــلــی مِنْهَاجِ النُّبُوَّة ہوتی ہے وروہ دانگی خلافت ہے اور جس کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام kh5-030425