خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 247 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 247

247 خطبہ جمعہ 19 رمئی 2006 ء خطبات مسرور جلد چہارم بڑے چرچوں کے نمائندے تھے انہوں نے بھی مجھے بعد میں یہ کہا کہ بات تو تم نے ٹھیک کی ہے کہ مسلمان کی ہر غلط حرکت اسلام کے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے اور باقی مذہب والوں سے ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ان کے دلوں پر اس وقت کیا بیتی ہے، یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔لیکن بہر حال کافی دیر اچھے ماحول میں میرے ساتھ احمدیت اور جماعت کے حالات اور اس طرح کے دوسرے موضوعات پر باتیں کرتے رہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف طبقوں میں اور مختلف ملکوں کے نمائندوں تک بھی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملتی رہی اور تربیتی کاموں کی بھی توفیق ملتی رہی۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بہتر نتائج ظاہر فرمائے۔آسٹریلیا کے بعد نجی کا دورہ تھا۔یہاں بھی جلسہ تھا اور اللہ تعالی کے فضل سے جلسہ میں جماعتی تربیتی امور پر باتیں ہوئیں۔یہاں مختلف جگہوں پر چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں۔جزائر فجی میں جو ایک بڑا مین جزیرہ ہے وہ نبی کہلاتا ہے، اس میں چار جماعتوں میں جانے کی توفیق ملی اور اس کے علاوہ دو جزیروں میں(VANUALEVU) وانوالیو اور تاوے یونی۔اگر میں صحیح تلفظ بول رہا ہوں تو ) بہر حال وہاں بھی میں گیا۔پھر مارو جو نجی میں ناندی کے قریب جگہ ہے یہاں بھی لجنہ ہال کا افتتاح تھا۔چھوٹی مسجد کے احاطے میں ہے، یہاں بھی گیا۔نبی بھی ایک بہت خوبصورت ملک ہے اور قدرتی حسن اور خوبصورتی کے لحاظ اس کا مقابلہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں کے لوگوں کو بھی حقیقی حسن کی پہچان کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اللہ تعالیٰ کا حسن ہے اور اس کی بھیجی ہوئی تعلیم کا حسن ہے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن ہے۔یہ نفی کے رہنے والے احمدیوں کا کام ہے کہ اس پیغام کو اس حسن کو ، اس خوبصورتی کو اپنے ہم قوموں تک پہنچائیں۔جیسا کہ میں ذکر کر رہا تھا ایک اور جزیرے میں بھی چھوٹے جہاز پر جانے کا موقع ملا، لمباسہ ان کا ایک شہر ہے وہاں پہنچے جہاں سے پھر تقریباً 40-45 منٹ کی ڈرائیو (Drive) پر ایک چھوٹا قصبہ ہے۔یہاں جماعت نے تین سال پہلے ایک ہائر سیکنڈری سکول قائم کیا تھا۔ماشاء اللہ عمارت وغیرہ بڑی اچھی ہے اور طلباء کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے بالکل ریموٹ (Remote) علاقے میں دور دراز علاقے میں ہے۔یہاں نئے ہوم اکنامکس بلاک کا بھی افتتاح کیا۔اس دور دراز علاقے کے احمدیوں سے بھی ملاقاتیں کیں جن کا فنجی آنا مشکل تھا۔پھرتاوے یونی جہاں ڈیٹ لائن گزرتی ہے وہاں بھی گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدے کو پورا ہوتے دیکھا۔وہاں جو بورڈ لگایا ہوا ہے اس میں ڈیٹ لائن کو جس طرح نقشے پر سے گزارا گیا ہے وہ اس طرح ہے کہ اس جزیرے کو جہاں سے ڈیٹ لائن گزرتی ہے وہ کل یعنی گزری ہوئی کل Yesterday لکھا ہوا ہے اور جہاں ابھی سورج چڑھنا ہے یعنی مغرب اس کو kh5-030425