خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 15
خطبات مسرور جلد چهارم 15 خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء سال کی نسبت دو لاکھ پاؤنڈ زائد ہے۔الحمد للہ۔اور شامل ہونے والوں کی تعداد 4,66000 ہے۔میں نے بھارت کو ٹارگٹ دیا تھا کہ اگر وہ کوشش کریں تو پانچ لاکھ شامل کر سکتے ہیں ابھی ان کی یہ کوشش جاری ہے لیکن ابھی تک اسے پورا نہیں کیا۔بہر حال اکیاون ہزار نئے مخلصین اس وقف جدید کی تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔پاکستان، ہندوستان کی تعداد زیادہ قابل ذکر ہے۔پھر جرمنی، کینیڈا، نائیجیر یا وغیرہ ہیں۔نائیجیر یا میں تحریک جدید میں بھی ، وقف جدید میں بھی ، مالی قربانیوں کی طرف کافی توجہ پیدا ہو رہی ہے اور ما شاء اللہ کافی آگے بڑھ رہے ہیں۔باقی افریقی ممالک کو بھی نیکیوں میں سبقت لے جانے کی روح کے تحت آگے بڑھنا چاہئے خاص طور پر غانا والے بھی اس طرف توجہ کریں۔اور اسی طرح جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ ہندوستان میں بھی گو کہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن کافی گنجائش موجود ہے کیونکہ ان کی رپورٹ کے مطابق گو اس وقت جو وقف جدید کی تحریک میں جو شامل ہیں ان کی کل تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار ہے۔اور گو اس سال 28 ہزار کا اضافہ ہوا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور پوری طرح کوشش کی جائے تو یہ لاکھوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بہر حال پوری دنیا اس کا بھی انتظار کر رہی ہوتی ہے اب دنیا بھر میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتوں کی رپورٹ یہ ہے۔اس میں امریکہ اول ہے پاکستان دوم اور برطانیہ تیسری پوزیشن پہ، جرمنی چوتھی پوزیشن پر، کینیڈا پانچویں پر ہندوستان چھٹی پر، انڈونیشیا ساتویں پوزیشن پہ بلجیم آٹھویں، آسٹریلیا نویں اور دسویں پر سوئٹزر لینڈ آسٹریلیا نے بھی اس دفعہ کوشش کی ہے اپنی دسویں پوزیشن سے نویں پر آئے ہیں۔پاکستان میں چندہ بالغان اور اطفال کا علیحدہ علیحدہ بھی موازنہ کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے بالغان میں اول لا ہور، دوم کراچی اور سوئم ربوہ۔اور اس میں مجموعی ترتیب کے لحاظ سے جو پہلی دس پوزیشنیں ہیں سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، میر پور خاص، شیخو پورہ، فیصل آباد، سرگودھا، کوئٹہ اور نارووال اضلاع ہیں۔پھر اسی طرح دفتر اطفال میں جو پہلی تین پوزیشنیں ہیں۔اول کراچی ، دوئم لا ہور ، سوئم ربوہ۔اور اس میں بھی جو اضلاع کی پوزیشن یہ ہے اسلام آباد اول، پھر سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، راولپنڈی، میر پور خاص، فیصل آباد، سرگودھا، نارووال، کوئٹہ۔تو یہ ہے ان کی وصولیوں کی کل پوزیشن۔یکم جنوری 2006 ء سے وقف جدید کا نیا سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے شروع ہو چکا ہے۔آج اس کا اعلان بھی میں کر رہا ہوں۔یہ وقف جدید کا انچاسواں سال ہے۔اللہ تعالیٰ اس سال میں پہلے سے بڑھ کر kh5-030425