خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 117
خطبہ جمعہ 03 / مارچ 2006 ء 117 9 خطبات مسرور جلد چهارم حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جہاد کو منسوخ کرنے ، اسلامی احکامات کو تبدیل کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ کے عہد کے خاتمہ کا الزام سراسر تہمت اور انتہائی گھناؤنا الزام ہے ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے لاکھوں کروڑوں حصے زیادہ ہے جو ہم پر اس قسم کے انتہام اور الزام لگاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عشق فرمودہ مورخہ 03 / مارچ 2006ء (03/امان 1385 هش) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کل لندن سے شائع ہونے والے جنگ اخبار نے ایک ایسی خبر شائع کی ہے جس کا جماعت احمدیہ کے عقائد سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔اور خالصتاً شرارت سے یہ خبر شائع کی گئی ہے۔نہ صرف عقائد کے خلاف ہے بلکہ جس واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے اس کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی وجود ہی نہیں ہے۔یہ خبر شائد یہاں کے حوالے سے پاکستان وغیرہ میں بھی چھپی ہوگی ، کل نہیں تو آج چھپ گئی ہوگی ، kh5-030425