خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 116 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 116

خطبات مسرور جلد چهارم 116 خطبہ جمعہ 24 فروری 2006ء اور اپنے دل میں خدا کا خوف پیدا کریں اور اسلام کی سچی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں۔یہ سب کچھ جو یہ کر رہے ہیں زمانے کے امام کو نہ پہچاننے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے انکار کی وجہ سے ہورہا ہے۔پس آج ہر احمدی کی ذمہ داری ہے، بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ جس نے اس زمانے کے امام کو پہچانا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبے کی وجہ سے بہت زیادہ درود پڑھیں ، دعائیں کریں، اپنے لئے بھی اور دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی تا کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو تباہی سے بچالے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ کو بہت جگہ دیں۔غیروں کے بھی ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ابھی پتہ نہیں کن کن مزید مشکلوں اور ابتلاؤں میں اور مصیبتوں میں ان لوگوں نے گرفتار ہونا ہے اور ان مسلمانوں کو سامنا کرنا پڑنا ہے۔اور کیا کیا منصو بے ان کے خلاف ہورہے ہیں۔اللہ ہی رحم کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلاتا رہے۔اللہ تعالیٰ کے ہم شکر گزار بندے ہوں۔اور اس کا شکر کریں کہ اس نے ہمیں اس زمانے کے امام کو ماننے کی توفیق دی ہے۔اور اب اس ماننے کے بعد اس کا حق ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلانے والا بنائے۔kh5-030425