خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 114
خطبات مسرور جلد چهارم 114 خطبہ جمعہ 24 فروری 2006 ء 66 اور ایسا ہی عجیب ایک اور قصہ یاد آیا کہ ایک مرتبہ الہام ہوا جس کے معنے یہ تھے کہ ملاء اعلیٰ کے لوگ خصومت میں ہیں۔یعنی ارادہ الہی احیاء دین کے لئے جوش میں ہے۔دین کو نئے سرے سے زندہ کرنے کے لئے ہے۔لیکن ہنوز ملاء اعلیٰ پر شخص می کی تعیین ظاہر نہیں ہوئی، جس نے زندہ کرنا ہے پتہ نہیں لگ رہا وہ کون ہے۔اس لئے وہ اختلاف میں ہے۔اسی اثناء میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک محیی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اُس نے کہا۔ھذا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ الله یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ کی محبت رسول ہے۔سو وہ اس شخص میں متحقق ہے“۔یعنی اس میں موجود ہے۔اور ایسا ہی الہام متذکرہ بالا میں جو آل رسول پر درود بھیجنے کا حکم ہے سو اس میں بھی یہی ستر ہے کہ افاضہ انوار الہی میں محبت اہل بیت کو بھی نہایت عظیم دخل ہے۔اور جو شخص حضرت احدیت کے مقربین میں داخل ہوتا ہے وہ انہیں طیبین طاہرین کی وراثت پاتا ہے اور تمام علوم و معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ہے۔( براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 597۔598 حاشیه در حاشیہ نمبر 3) پس آج احیاء دین کے لئے اسلام کی کھوئی ہوئی شان و شوکت واپس لانے کے لئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں کھڑا ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ نے جس جری اللہ کو کھڑا کیا ہے اس کے چلنے سے اور اس کے دیئے ہوئے براہین اور دلائل سے جو اللہ تعالیٰ نے اسے بتائے ہیں اور اس کی تعلیم پر عمل کرنے سے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا پوری آب و تاب اور پوری شان و شوکت کے ساتھ دنیا میں لہرائے گا۔انشاء اللہ۔اور لہراتا چلا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس زمانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اور لوگوں کو توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اسلام پر کیسے سخت دن ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک سلسلہ قائم فرمایا جوکھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرے گا۔اس لئے مسلمانوں کو فرمایا کہ اب اپنی ضدیں چھوڑو اور غور کرو کہ کیا اللہ تعالیٰ ایسے حالات میں بھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ہر طرف سے حملے ہور ہے ہیں ان کی عزت قائم کرنے کے لئے جوش میں نہیں آیا ؟ جبکہ وہ درود بھیجتا ہے۔اقتباس پورا اس طرح ہے۔فرمایا کہ: یہ زمانہ کیسا مبارک زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان پر آشوب دنوں میں محض اپنے فضل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے یہ مبارک ارادہ فرمایا کہ غیب سے اسلام کی نصرت کا انتظام فرمایا اور ایک سلسلہ کو قائم کیا۔میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے دل میں اسلام کے لئے ایک دردر کھتے kh5-030425