خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 103
خطبہ جمعہ 24 فروری 2006ء 103 8 خطبات مسرور جلد چهارم آزادی صحافت اور آزادی ضمیر کے نام پر بعض مغربی ممالک اور اخبارات کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ظالمانہ رویہ اختیار کرنے اور ان کے دوہرے اخلاقی معیاروں کا تذکرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کثرت پڑھنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں کھڑے جری اللہ مسیح اور مہدی پر ایمان لانے کی نصیحت فرمودہ مورخہ 24 فروری 2006ء(24 تبلیغ 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِمُوْا تَسْلِيمًا﴾ (الاحزاب : 57) گزشتہ جو مضمون چل رہے ہیں یعنی گزشتہ کئی ہفتے سے جو واقعات ہورہے ہیں، آزادی صحافت اور آزادی ضمیر کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ظالمانہ رویہ اختیار کرنے پر مغرب کے بعض اخباروں اور ملکوں نے جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، آج بھی مختصرا اس کے بارے میں کچھ کہوں گا۔اور اس کے رد عمل میں بعض اخباروں اور ملکوں کے خلاف مسلمان ممالک میں جو ہوا چل رہی ہے اس بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں۔یہ انفرادی طور پر بھی ہیں، اجتماعی طور پر بھی ہیں، حکومتی سطح پر بھی احتجاج ہور ہے kh5-030425