خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 65 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 65

خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء 5 65 خطبات مسرور جلد چهارم مسیح و مہدی کی بعثت کا یہی زمانہ تھا قرآن وحدیث اور بزرگان امت کے اقوال اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے تائید و نصرت کے اور دیگر انذاری نشانات کے حوالے سے فرمودہ مورخہ 03 فروری 2006ء (03 تبلیغ 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی: مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا۔وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُوْلًا (بنی اسرائیل : 16) گزشتہ جمعہ کو میں نے زلزلوں، تباہیوں اور آفتوں کے حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جو زلزلہ آیا اس پر لوگوں نے بہت سارے سوال اٹھائے اور اس ضمن میں بعض سوال ایک اخبار نے علماء کے سامنے رکھے۔ان سوالوں کے جواب میں تقریباً تمام علماء نے ، جیسا کہ آپ نے سنا تھا، یہ تو تسلیم کیا کہ جو آفات آرہی ہیں یہ گناہوں کی زیادتی اور خدا تعالیٰ کے حکموں سے دور ہٹنے کی وجہ سے ہیں اور سزا ہیں یا عذاب ہیں۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی انہوں نے کہا کہ اس کا حضرت عیسی کی آمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کیونکہ سوال کرنے والے نے یہ بھی سوال کیا تھا۔اور علما ء اس کے لئے اب عام طور پر یہ دلیل دیتے ہیں کہ حضرت عیسی کا دوبارہ آنا تو قرب قیامت کے وقت ہے اور ابھی تو اس kh5-030425