خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 745
خطبات مسرور جلد سوم 745 خطبہ جمعہ 23 / دسمبر 2005ء نمونوں سے غیروں پر بھی نیک اثرات قائم کریں۔ہر جگہ ہر موقع پر آپ سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہئے ، بازاروں میں پھرتے ہوئے ،سودے خریدتے ہوئے ، جو غیر مسلم ہیں ان سے باتیں کرتے ہوئے اچھے اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہئے ، کوئی بھی غیر ضروری اور غیر اخلاقی بات کسی احمدی کے منہ سے نہ نکلے۔مختلف شخصیات جو مجھے ملی ہیں ان سے ملنے سے یہی تاثر ملتا ہے بلکہ بعض نے تو کھل کر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی نظر میں قادیان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ہر احمدی جو یہاں مختلف جگہوں سے آیا ہے وہ یادر کھے کہ اس نے اس کے مقام اور تقدس کو مزید اجاگر کرنا ہے۔یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم سچے دل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، یہی آپ کا نیک نمونہ خاموش دعوت الی اللہ اور تبلیغ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔جلسے کے دنوں میں یہاں مختلف جگہوں سے مہمان بھی آئے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کے لئے نئی شکلیں ہوں گی ، پہچانتے بھی نہیں ہوں گے کیونکہ قادیان کی تھوڑی سی آبادی ہے، اس سے پانچ چھ گنا زیادہ آبادی باہر سے آئی ہوگی تو ایسے مجمعوں میں بعض دفعہ شرارتی عنصر یا ایسا طبقہ آ جاتا ہے جو شرارت کرنے والا ہو۔اس لئے جب تک کسی کے بارے میں صحیح علم نہ ہو جائے محتاط بھی رہیں اور نظر بھی رکھیں۔کیونکہ ایسے لوگوں کی بعض حرکتیں شک میں ڈال دیتی ہیں۔اگر کسی پر شک ہو تو ہر احمدی کو نظر رکھنی چاہیئے اور فوری طور پر انتظامیہ کو بھی بتا دینا چاہئے۔خاص طور پر عورتوں میں نگرانی کی خاص ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں لمبی تربیت کے بعد اس طرف توجہ پیدا ہو چکی ہے اور عموماً لوگ اس کا احساس کرتے ہیں۔آپ کو انتظامیہ کی طرف سے تحریراً بھی ہدایات دی جارہی ہیں یا مل چکی ہیں، اعلان بھی ہوتا رہتا ہے۔کوئی مشکوک چیز دیکھیں، کوئی مشکوک آدمی دیکھیں کوئی اور ایسی چیز دیکھیں جس سے آپ کے دل میں شک گزرے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع کریں۔اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہمارے ساتھ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب سے بڑھ کر ہماری حفاظت تو اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔لیکن بعض نئے آنے والوں کو ، نو جوانوں کو میں اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کیونکہ ہر