خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 708
خطبات مسرور جلد سوم 708 خطبہ جمعہ 2 / دسمبر 2005ء ملاقاتوں میں جو جائزہ میں نے لیا ہے اس سے مجھے احساس ہوا ہے کہ کافی بڑی تعداد یہاں جماعت کی ہے جو ایم ٹی اے سے بھر پور فائدہ نہیں اٹھاتی۔اس طرف جماعتی نظام بھی توجہ دے اور ذیلی تنظیمیں بھی توجہ دیں اور دیکھیں کہ کتنے لوگ ایم ٹی اے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اور کیا کوشش کرنی چاہئے جن سے اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے کیونکہ جتنی زیادہ دنیا میں مذہب رلے جانے والی دلچسپیاں پیدا ہو رہی ہیں اتنی زیادہ ہمیں اس سلسلے میں کوشش کرنے کی سے دور ضرورت ہے۔پس جہاں اس کے لئے عملی کوشش کریں کہ دنیا کے گند سے بچیں وہاں ان دنوں میں جیسا کہ میں نے کہا ہے نمازوں اور دعاؤں کی طرف بھی خاص توجہ پیدا کریں۔اور جیسا کہ میں نے کہا ان دنوں میں یہ عہد بھی کریں اور اللہ سے مدد بھی مانگیں اور کوشش بھی کریں کہ زیادہ سے زیادہ ایسے پروگرام جن میں اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا جارہا ہو ان کو توجہ سے سنا جائے۔ان دنوں میں ایک دوسرے سے ملنے ملانے ، ملاقات کرنے اور پیارو محبت کو پھیلانے کی طرف بھی خاص توجہ دیں۔کیونکہ یہ جلسے کا ماحول جو آپ کو میسر آیا ہے اس میں محبتیں بکھیر نے کا یہ بہت عمدہ موقع ہے۔ہر قسم کے اعلیٰ اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے کی طرف خاص توجہ کریں۔اور پھر اس تبدیلی کو ہمیشہ اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تا کہ آپ کے ماحول کو یہ نظر آئے کہ احمدی عبادتوں میں بھی اعلیٰ ہیں اور اخلاق میں بھی اعلیٰ ہیں، احمدیوں اور دوسروں میں ایک نمایاں فرق ہے۔آپ کے یہ خاموش عمل بھی خاموش تبلیغ کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور یہ جلسہ بے شمار رحمتوں اور برکتوں کا حامل بن جائے۔اور آپ میں سے ہر ایک اس جلسہ کی بے شمار برکات سے فائدہ اٹھانے والا ہو۔