خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ii of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page ii

پیش لفظ الحمد للہ ! خطبات مسرور کی تیسری جلد پیش کی جا رہی ہے جو حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے فرمودہ 2005 ء کے خطبات جمعتہ المبارک پر حضور نے یہ خطبات بیت الفتوح لندن کے علاوہ مشرقی افریقہ کے ممالک تنزانیہ اور یوگنڈا۔کینیڈا میں وینکوور کیلگری، ٹورنٹو۔سپین۔جرمنی۔ڈنمارک۔مشتمل ہے۔سویڈن۔ناروے۔ہالینڈ۔ماریشس اور قادیان دارالامان میں ارشاد فرمائے۔ان خطبات میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی پاکیزہ سیرت و شائل کے مختلف پہلو خلافت کی برکات امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، مسابقت فی الخیرات مالی قربانی کی اہمیت، مساجد کی تعمیر اور نمازوں کی حفاظت و برکات، جماعت احمدیہ کے حق میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت اور قرآن کریم، احادیث رسول ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش کردہ حسین تعلیمات پر مشتمل تربیتی موضوعات کو نہایت دلنشین پیرا یہ میں پیش فرمایا۔ان میں وہ تاریخی خطبہ جمعہ بھی شامل ہے جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قادیان دار الامان سے 16 / دسمبر 2005ء کو ارشادفرمایا اور براہ راست ساری دنیا میں نشر ہوا۔اس جلد کی تیاری اور اشاعت میں نظارت اشاعت کے جن کا رکنوں نے کام کیا ہے ان کے لئے دعا کی درخواست ہے۔گزشتہ سال جناب مبشر احمد صاحب ایاز نے