خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 74
خطبات مسرور جلد سوم 74 خطبہ جمعہ 11 فروری 2005ء دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں تم پر اس کی تلاوت نہ کرتا اور نہ وہ اللہ تمہیں اس بات پر مطلع کرتا۔پس میں اس رسالت سے پہلے بھی تمہارے درمیان لمبی عمر گزار چکا ہوں، کیا تم عقل نہیں کرتے ؟ تم جو مجھ پر یہ الزام دے رہے ہو کہ یہ جو میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے یہ غلط ہے، جھوٹ ہے اور قطعاً میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث نہیں کیا گیا، میں دنیا داروں کی طرح اپنی لیڈری کی دکان چپکانے کے لئے (نعوذ باللہ ) یہ دعویٰ کر رہا ہوں تا کہ تم لوگ کسی طرح مجھے اپنا سردار تسلیم کر لو یا تنگ آ کر میرے سے شرائط طے کرنے لگ جاؤ۔تو سن لو کہ ان بکھیڑوں سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ان دنیا داری کی باتوں سے مجھ کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اگر یہ باتیں، یہ چیزیں مجھے چاہئے ہوتیں تو میں تمہاری مرضی کی باتیں تمہیں بتاتا جو تمہیں خوش کر دیتیں۔مجھ پر تم اعتراض کرنے والے نہ ہوتے بلکہ فوراً مجھے وہ مقام دینے والے بن جاتے۔لیکن میں تو تمہیں حق کا وہ پیغام پہنچا رہا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھ پر اتارا ہے۔اس لئے مجھ سے اس بارہ میں نہ لڑو۔اگر اللہ یہ پیغام تم تک پہنچانا نہ چاہتا تو میں قطعاً تمہیں وہ باتیں نہ کہتا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سکھائیں اور میں نے تمہیں بتائیں۔تم مجھے شک کی نظر سے دیکھ رہے ہو کہ شاید یہ ساری باتیں میں نے اپنے پاس سے گھڑ لی ہیں۔کچھ تو ہوش کرو۔میں تمہارے درمیان ایک عرصے سے رہ رہا ہوں۔دو چار سال کا عرصہ نہیں ہے ، دس بیس سال کا عرصہ نہیں ہے گو کہ یہ عرصہ بھی کسی کے کردار کو جانچنے کے لئے بہت ہوتا ہے۔لیکن اس میں کہا جا سکتا ہے کہ جوانی کی عمر ہے کئی اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔فرمایا کہ میری تو یہ عمربھی گزرگئی ہے جو جوانی کی عمر ہوتی ہے اور چالیس سال کی پختہ عمر ہوگئی ہے۔اور یہ تمام عرصہ میں نے تمہارے درمیان گزارا ہے۔یہ تو وہ عمر ہے جس میں اب عمر ڈھلنے کا دور شروع ہو جاتا ہے۔میری گزشتہ چالیس سالہ زندگی تمہارے سامنے ہے۔میں نے کبھی بھی کسی بھی معاملے میں جھوٹ تو درکنار، حق سے اور بیچ سے رتی بھر بھی انحراف نہیں کیا، ذرا سا بھی حق سے پیچھے نہیں ہٹا۔اب اس عمر میں کیا میں تمہاری سرداری لینے کے لئے خدا پر جھوٹ بولوں گا؟۔تو یہ ہے وہ شاندار گواہی جو خدا تعالیٰ نے وحی کر کے آپ کے ذریعے کفار تک پہنچائی، دنیا تک پہنچائی کہ کچھ تو ہوش کے ناخن لو، کیوں تمہاری مت ماری گئی ہے، تمہاری عقل کو کیا ہو گیا