خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 728 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 728

خطبات مسرور جلد سوم 728 خطبہ جمعہ 16 دسمبر 2005ء فرمایا : ” پس اٹھو اور تو بہ کرو اور اپنے مالک کو نیک کاموں سے راضی کرو“۔(لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 ، صفحه 174) اللہ کرے کہ وہ مالک ہم سے ہمیشہ راضی رہے اور کبھی ہمارے سے ایسا فعل سرزد نہ ہو جو اس کی ناراضگی کا موجب بنے۔اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔ایک اور بات ہے جس کی طرف میں توجہ دلانی چاہتا ہوں۔یہ دعا کے لئے ہے کہ میرے یہاں آنے کی وجہ سے مختلف ممالک سے بہت سارے احمدیوں کی خواہش ہے کہ وہ بھی یہاں آئیں اور جلسے میں شامل ہوں لیکن بعض جگہ پر ویزے کے حصول میں دقت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی دقتوں کو دور فرمائے اور اپنے فضل سے ان کی اس پاک بستی میں آنے کی نیک خواہش کو پورا فرمائے اور اس مقصد کے لئے جو بھی یہاں آئے ہیں اور جو آنا چاہتے ہیں وہ اس مقصد کو حاصل کرنے والے ہوں۔پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی بعض سفری وقتیں ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی دور فرمائے۔پہلے انتظامیہ نے یعنی ہماری اپنی انتظامیہ نے صحیح پلاننگ نہ کرنے کی وجہ سے یا بہر حال کسی وجہ سے بعض علاقوں اور ربوہ کے بہت سارے لوگوں کا کوئی ایسا انتظام ہوا کہ ویزہ نہیں مل سکا۔اب جن کو ویزہ ملا ہے ان کے لئے بھی بعض سفر کی وقتیں پیدا ہو رہی ہیں۔اس لئے یہاں والے بھی ان کے لئے دعا کریں اور جو آنے کے خواہش مند ہیں اور جن کو ویزہ وغیرہ مل چکا ہے لیکن اس کے بعد روکیں پیدا ہو رہی ہیں وہ خود بھی دعا کریں، استغفار کریں اور استغفار سے اس طرف توجہ دیں۔اللہ تعالیٰ ان کے مسئلے حل فرمائے۔ان کی نیک خواہش کو پورا فرمائے اور ان کی راستے کی ہر مشکل کو دور فرمائے۔ایک اعلان انتظامیہ کی طرف سے ہے یہ میں دنیا کے لئے بتا رہا ہوں کہ یہاں کے انتظامات محدود ہیں اور بہت سارے ممالک سے ، یورپ، امریکہ وغیرہ سے لوگ آ رہے ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا اور جماعت کے وسائل بھی محدود ہیں۔کیونکہ یہاں سردی کافی ہے، رات کو خاص طور پر کافی زیادہ ہو جاتی ہے اس لئے باہر سے آنے والے موسم کے لحاظ سے اپنے بستر