خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 341
خطبات مسرور جلد سوم 341 (22) خطبہ جمعہ 10 / جون 2005ء جماعت احمدیہ کی مساجد کا حسن ان کے نمازیوں سے ہوتا ہے وینکوور۔کینیڈا کی مسجد کا سنگ بنیاد خطبه جمعه فرموده 10 رجون 2005ء بمقام وینکوور کینیڈا تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔وَإِذْ يَرْفَعُ اِبْرهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاِسْمُعِيْلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (البقرة: 128-129) پھر فرمایا:۔کل انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ایک لمبے عرصے سے یہاں مسجد - کی تعمیر کی کوشش ہو رہی تھی لیکن بعض روکیں آڑے آتی رہیں جس کی وجہ سے باوجود زمین ہونے کے مسجد کا منصوبہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔الحمد للہ کہ اب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان روکوں کو دور فرما دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو بھی جزا دے جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر کی منظوری میں مدد کی یا مدددی یا منظوری کے حصول میں کسی طرح بھی شامل ہوئے۔جماعت احمدیہ کی مساجد کا شمار اُن مساجد میں نہیں ہوتا جو وقتی جوش اور جذبے کے تحت بنا دی جاتی ہیں اور صرف مسجدوں کی ظاہری خوبصورتی کی طرف توجہ ہوتی ہے نہ کہ اس کے باطنی اور اندرونی حسن کی طرف۔ہماری مساجد وہ نہیں ہیں بلکہ جماعت احمدیہ کی مساجد کا حسن ان کے