خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 246 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 246

خطبات مسرور جلد سوم 246 خطبہ جمعہ 15 اپریل 2005 ء بھی تجویز فرمایا کرتے تھے۔ان کا روایات میں ذکر ملتا ہے۔چند ایک کا میں ذکر کرتا ہوں یہ اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ آپ کو مریضوں کی کتنی فکر رہا کرتی تھی۔ان کے علاج معالجے ، خوراک وغیرہ کا بھی خیال رکھتے تھے اور بعض بیماریوں کا علاج بھی فرمایا کرتے تھے۔ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس سیاہ دانے یعنی کلونجی میں ہر مرض سے نجات دینے کے لئے شفار کھ دی گئی ہے سوائے موت کے۔(بخاری -كتاب الطب – باب الحبة السوداء) تو آپ " بعض لوگوں کو بعض بیماریوں کے لئے نسخے تجویز بھی فرمایا کرتے تھے کہ یہ کھاؤ۔سنا ہے یہ دردوں کے لئے بڑی اچھی چیز ہے۔اور بیماریوں کے لئے بھی ہوگی جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔پھر ایک دفعہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی کہ میرے بھائی کے پیٹ میں تکلیف ہے۔اس پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ اس کو شہد پلاؤ۔وہ شخص دوبارہ حاضر ہوا، تکلیف دورنہ ہوئی تھی۔فرمایا اور شہد پلاؤ۔تکلیف نہیں دور ہوئی۔پھر وہ تیسری دفعہ آیا تو آپ نے کہا اسے اور شہد پلاؤ۔لیکن ہر دفعہ وہ یہی شکایت لے کر آتا۔اس پر آپ نے فرمایا ”صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَحِيْكَ “ کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا لیکن تیرے بھائی کے پیٹ نے جھوٹ بولا ہے۔اسے شہد ہی پلاؤ۔(بخارى - كتاب الطب، باب الدواء بالعسل وقول الله تعالى فيه شفاء للناس) پتہ نہیں کس صورت میں اس کو پلا رہے تھے بہر حال شہد پلاتے رہے اور آخر میں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تندرست ہو گیا۔۔شہد بھی مختلف قسم کے ہیں اور مختلف بیماریوں کے لئے بعض مختلف قسم کے شہد ہوتے ہیں۔پھر ایک نسخہ کا روایت میں یوں ذکر ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انجیر کھایا۔کرو۔پھلوں میں سے بڑا اچھا پھل ہے۔اگر میں یہ کہوں کہ جنت سے ایک پھل نازل ہوا ہے تو