خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 83

خطبات مسرور جلد سوم 83 خطبہ جمعہ 11 فروری 2005ء ہے یا ایسی کوئی بات ہے، خدا نے خبر دی ہے تو ہنسی مذاق میں ٹال سکتے تھے۔لیکن بڑے سنجیدہ ہوکر سارے وہاں گئے۔پھر ایک اور مخالف اور اس کی بیوی کی گواہی ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ عمرہ کے لئے گئے تو امیہ بن خلف ابو صفوان کے پاس ٹھہرے اور امیہ بن خلف شام جاتے ہوئے سعد کے ہاں مدینہ میں ٹھہرا کرتا تھا۔بہر حال کہتے ہیں امیہ نے سعد کو کہا آپ انتظار کریں اور جب دو پہر ہو اور لوگ غافل ہو جائیں تو اس وقت عمرہ کر لینا۔اس وقت کفار کے سامنے کھلے بندوں کر نہیں سکتے تھے۔چنانچہ اس دوران کہ جب سعد طواف کر رہے تھے ابو جہل آ گیا اور اس نے کہا کعبہ کا طواف کرنے والا کون شخص ہے۔انہوں نے کہا میں سعد ہوں۔اس پر ابو جہل نے کہا تم کعبہ کا امن کے ساتھ طواف کر رہے ہو حالانکہ تم نے محمد اور ان کے ساتھیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔سعد نے کہا ہاں ہم نے ایسا کیا ہوا ہے۔چنانچہ وہ ایک دوسرے سے اونچی آواز میں باتیں کرنے لگے۔اس پر امیہ نے سعد سے کہا ابوالحکم پر آواز ے بلند نہ کرو یہ اس وادی کا سردار ہے۔سعد نے کہا اللہ کی قسم اگر تم نے مجھے طواف کرنے سے روکا تو میں تیری شام کے ساتھ جو تجارت ہے اس میں روک بن جاؤں گا۔شام کے ساتھ تجارت اس کے رستے سے ہوتی تھی۔اس پر امیہ ، سعد سے کہنے لگا اپنی آواز بلند نہ کرو اور وہ ان کو پکڑ کر روک رہا تھا۔اس پر سعد ناراض ہو گئے اور کہا مجھے چھوڑ دو۔میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تم ان کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہو۔اس پر امیہ نے کہا: کیا میں ؟ سعد نے کہا ہاں ! اس پر امیہ نے کہا اللہ کی قسم محمد جب بات کرتا ہے تو جھوٹ نہیں بولتا۔پھر وہ اپنی بیوی کے پاس آیا اور کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ میرے میتر بی بھائی نے مجھے کیا کہا ہے۔اس نے کہا۔کیا کہا ہے۔امیہ نے کہا اس نے کہا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا خیال ہے کہ وہ مجھے قتل کرنے والے ہیں۔اس پر امیہ کی بیوی نے کہا۔اللہ کی قسم ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) جھوٹ نہیں بولتے۔پھر جب کفار مکہ کی فوج بدر کی طرف جانے لگی تو امیہ کی بیوی نے اس سے کہا کہ تجھے یاد نہیں ، تیرے میٹر بی بھائی نے کیا کہا تھا۔امیہ نے کہا میں آگے نہیں جاؤں گا۔لیکن ابو جہل نے امیہ سے کہا کہ تم