خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 1

خطبات مسرور جلد سوم 1 خطبہ جمعہ 7 / جنوری 2005ء مالی قربانی کی اہمیت و برکات وقف جدید کے نئے مالی سال کا اعلان خطبہ جمعہ فرموده 7 جنوری 2005ء بمقام مسجد بشارت۔پید رو آباد (سپین) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةِ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أكُلَهَا ضِعْفَيْنِ ۚ فَإِنْ لَمْ يُصِهَا وَابِلٌ فَطَةٌ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرة: 266) ط پھر فرمایا:۔یکم جنوری سے وقف جدید کا نیا سال شروع ہوتا ہے اس لئے عموماً جنوری کا پہلا جمعہ اس اعلان کے لئے رکھا جاتا ہے۔اس لئے اس طریق پر عمل کرتے ہوئے آج میں وقف جدید کی گزشتہ سال کی مالی قربانی کا جائزہ اور نئے سال کا اعلان کروں گا۔اور اس کے ساتھ مالی قربانی کا مضمون بیان کروں گا۔مالی قربانی کا مضمون بھی ایک ایسا مضمون ہے جس کے بارے میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد بار حکم فرمایا ہے، نصیحت فرمائی ہے۔اور اس اہمیت کے پیش نظر تحریک جدید اور وقف جدید کے اعلان کے علاوہ بھی جماعت کو سال میں ایک دو مرتبہ اس