خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 727
خطبات مسرور جلد سوم 727 خطبہ جمعہ 16 / دسمبر 2005ء پروان چڑھتا ہے جب اس کو پانی اور کھا دملتی رہے۔تو استغفار جو ہے وہ انسان کے لئے کھاد کا کام دیتی ہے۔فرمایا کہ: ” اسی کی طرف اشارہ سورہ فاتحہ کی اس آیت میں ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین یعنی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں ٹھوکر سے بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں۔( ریویو آف ریلیجنز اردو جلد اول نمبر 5صفحه 187 تا 189)۔(ریویو پس ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ نیکیوں پر قائم رہنے، دعاؤں پر توجہ دینے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بننے کے لئے استغفار کرتے رہیں۔اور صرف منہ سے ہی استغفار نہ کرتے رہیں بلکہ اس مضمون کو سمجھ کر استغفار کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کو یہ واسطہ دے کر استغفار کرنے والے ہوں کہ اے اللہ! ہم کمزور ہیں، تیرے مسیح موعود کی اس بستی میں رہنے والے ہیں، ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں کی پردہ پوشی فرما۔ہمیں اس بستی کا حق ادا کرنے والا بنا ، پہلے سے بڑھ کر ہم تیرے مسیح کے پیغام کو سمجھنے والے ہوں، اس کو آگے پہنچانے والے ہوں۔اور پیغام کو آگے پہنچانا بھی ہر احمدی کا فرض ہے۔اور اس کے لئے بھی سب سے بڑا ذریعہ آپ کا اپنا عملی نمونہ ہے۔جب تک آپ کے اپنے نمونے اس قابل نہیں بنتے اس وقت تک دوسروں کو آپ متاثر نہیں کر سکتے۔دلیل سے قائل بھی کرلیں گے تو وہ آپ سے پوچھے گا کہ آپ کے اندر کیا پاک تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی ہماری توجہ ہو۔نظام جماعت کے احترام کی طرف بھی ہماری توجہ ہو۔اور یہ دعا کریں کہ اے اللہ ! تیری عبادت کی طرف بھی ہماری تو جہ ہو۔ہماری توبہ واستغفار کوقبول فرما، ہر شر سے بچا۔ہمارے نفس کے شیطان کو ختم فرما اور ہمیں ہمیشہ ان نیکیوں پر قائم فرما اور ان اعلیٰ اخلاق پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرما جن پر تو نے ہمیں ایک دفعہ قائم فرما دیا ہے۔ہماری کوتاہیاں ، ہماری کمزوریاں ، ہماری لغزشیں تیری ناراضگی کی وجہ بننے سے پہلے ہماری توبہ واستغفار قبول فرماتے ہوئے ہمیں معاف فرما دے۔ہمارے دل و دماغ ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس پیغام کو اپنے اندر بٹھائے رکھنے والے ہوں کہ