خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 653
خطبات مسرور جلد سوم 653 (43) خطبہ جمعہ 4 نومبر 2005ء دنیا میں امن اور صلح اور آشتی قائم ہو عید الفطر کے روز مختصر بصیرت افروز خطبه خطبہ جمعہ فرموده 4 /نومبر 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک انذاری وحی کے بعد ایک نظارہ دیکھا ایک روح بڑی بے چینی کا اظہار کر رہی ہے۔اس نظارے کے دیکھنے پر آپ نے فرمایا ”انسان کا کیا حرج ہے اگر وہ فسق و فجور چھوڑ دے۔کون سا اس میں اس کا نقصان ہے اگر وہ مخلوق پرستی نہ کرے۔آگ لگ چکی ہے۔اٹھو اور اس آگ کو اپنے آنسوؤں سے بجھاؤ۔“ (اشتہار الانذار 18 اپریل 1905ء مندرجه الحکم مورخہ 10 اپریل 1905ء صفحه 2 کالم نمبر 3) اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے لئے بھی اور انسانیت کے لئے بھی دعاؤں کی توفیق دے اور یہ جو آگ لگی ہوئی ہے اس کو اپنے آنسوؤں سے بجھانے کی توفیق عطا فرمائے اور دنیا میں امن اور صلح اور آشتی قائم ہو اور یہ لوگ مامور کو پہچاننے کے قابل ہوں۔آمین۔